ناقص تحقیقات کے باعث کرپشن کے مجرمان کابری ہونا بڑاسوالیہ نشان ہے‘میاں مقصود احمد

کرپٹ اور بدعنوان بااثر افراد پیسے کے بل بوتے پر عدالتوں سے چھوٹ جاتے ہیں‘امیر جماعت اسلامی پنجاب

بدھ 24 مئی 2017 20:27

ناقص تحقیقات کے باعث کرپشن کے مجرمان کابری ہونا بڑاسوالیہ نشان ہے‘میاں مقصود احمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصو د احمد نے کہاہے کہ نیب کی جانب سے تین ارب روپے کی کرپشن کے ملزمان کو ناقص تحقیقات کے نتیجے میں عدالتوں سے بری کروانے کی اطلاعات انتہائی تشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہیں،کرپشن نے ملکی اداروں کوتباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے،اہم عہدوں پر تعینات کرپٹ عناصر نے لوٹ مار کابازار گرم کررکھاہے،سابقہ اور موجودہ دور حکومت میں منافع بخش اداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجاتا رہا ہے ،ایف آئی اے ،نیب اور دیگر احتساب کے اداروں میں موجودکالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں تین ارب روپے کی جائیدادیں خریدی گئیں جن کی مارکیٹ سے دس گنا زیادہ قیمت اداکی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیاتھا مگر ملی بھگت کے باعث مجرمان کو آزادکروانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے برابر ہے اور کرپٹ اور بدعنوان بااثر افراد پیسے کے بل بوتے پر عدالتوں سے چھوٹ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی بدولت احتساب کہیں نظر نہیں آتا۔ہرروزکرپشن کے نئے اسکینڈلز سامنے آنے سے عوام اضطراب اور شدید بے چینی کاشکار ہیں۔غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔لوگوں کو ریلیف کے نام پر سبزباغ دکھائے جاتے ہیں۔جب تک اداروں سے کرپٹ عناصر اور کرپشن کاقلع قمع نہیں کردیاجاتا ہے ملک ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل سے مالامال بنایا ہے مگربدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے حکمران ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کو قربان کردیتے ہیں۔احتساب کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ محب وطن قیادت ملک وقوم کو میسر آئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ