پاکستان میں سگریٹس کی قیمتیں22 ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہیں،ٹیکس ماہرین

بدھ 24 مئی 2017 20:30

پاکستان میں سگریٹس کی قیمتیں22 ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہیں،ٹیکس ماہرین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) حال ہی میں جاری ہونے والی ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیاکے 22 ممالک میں آمدنی اور قوت خرید کے تناسب سے سگریٹ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان بھارت کے بعد دوسرا ملک ہے جہاں سگریٹ کی قیمتیں اس تناظر میں3.82 فیصد زیادہ ہیںجبکہ پڑوسی ملک بھارت میںسب سے زیادہ4.52فیصد ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دوسرے پڑوسی ملک چین میں 0.4 فیصد جبکہ جاپان میں0.52 فیصد زیادہ ہیں۔حیران کن امر یہ ہے کہ ہمارے ہاںپایا جانے والا عام تاثر اس کے بالکل بر عکس ہے۔ٹیکس ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قیمتوں کا انحصار یقینی طور پر آمدن اور قوت خرید پر ہوتا ہے چنانچہ اس حوالے سے سگریٹ کی قیمتوں کا موازنہ کیا جانا چاہیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں جعلی و غیر قانونی سگریٹوں کی ڈبی کم سے کم15 روپے میںبا آسانی دستیاب ہوتی ہے جبکہ قانونی سگریٹ کی قیمت کم از کم70 روپے فی ڈبی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ملک میںغیر قانونی سگریٹوں کی طلب کو کم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے مناسب قانون سازی اور پالیسیاں مرتب کرنا ضروری ہے تاکہ قانونی سگریٹوں کے مقابلے میں جعلی اور سمگل شدہ سگریٹس کی قیمتوں میں واضح فرق کو کم کیاجا سکے عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول کی طرف سے حکومت پاکستان پر سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے شدید دباؤ ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے موجودہ حالات کے تناظر میں قانونی سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز کا اضافہ ایک جانب ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہو گا جبکہ دوسری جانب غیر قانونی اور جعلی سگریٹ کے کاروبار کے مزید فروغ کا باعث بنے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات