کے پی ایم جی کے طلبہ اور ملازمین کے لئے ایس ای سی پی کا آگہی پروگرام کا انعقاد

بدھ 24 مئی 2017 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان(ایس ای سی پی) نے مالیاتی آگہی کے فروغ کے لئی اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کے پی ایم جی تاثیر ہادی و کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے تعاون سے ایک روزہ آگہی سیمینار منعقد کئے۔ ان سیمیناروں میں متعلقہ صنعت سے چوٹی کے پیشہ ور ماہرین نے تین سو سے زائد شرکا کو رہنمائی فراہم کی گئی۔

ان جیسے سیمیناروں کا مقصد ملک بھر کے پیشہ ور افراد اور اساتذہ کو ایس ای سی پی کے منضبطہ شعبوں اور جائزو محفوظ سرمایہ کاری کے لئے دستیاب مالیاتی مصنوعات سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ پیشہ ور ماہرین ہمارے معاشرے میں بڑے پیمانے پر مالیاتی آگہی کے فروغ کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت اور حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سیشنز میں غیر بینکی مالیاتی کمپنی(نان بینکنگ فنانس کمپنی) کے ریگولیٹر کے طورپرسکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے کردار اور ایس ای سی پی کی آگہی مہم برائے سرمایہ کارجمع پونجی پر روشنی ڈالی گئی۔

شرکا کو جمع پونجی کے ویب پورٹل، ایس ای سی پی کی ویلیوایڈڈ ایس ایم ایس سروس اور سروس ڈیسک سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ایس ای سی پی کی جمع پونجی مہم کا مقصد اسی طرح کے سیمیناروں کے انعقاد، ریڈیو اور میڈیا وغیرہ کے ذریعے عوامی آگہی کے پیغامات نشر کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر معاشرے کے مختلف طبقات کو محفوظ سرمایہ کاری کے لئے دستیاب مواقع سے روشناس کروانا ہے۔

مقررین نے مالیاتی منصوبہ بندی، کیپٹل مارکیٹوں، میوچل فنڈز اور رضاکارانہ پنشن سکیموں، بیمہ اور کمپنی انکارپوریشن کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ ان سیشنز میں سرمایہ کاروں کے لئے دستیاب مالیاتی مصنوعات سے فائدہ اٹھانے کے طریقِ کار، ان میں سرمایہ کاری کے فوائد اور خطرات کے بارے میں بتایا گیا۔شرکا نے ماہرین سے سرمایہ کاری، بہتر مالیاتی منصوبہ بندی اور کمپنی انکارپوریشن کے بارے میں سوالات بھی کئے۔

شرکا کی مسلسل معاونت کے لئے ایس ای سی پی کا آگہی پر مبنی تحریری مواد بھی شرکا میں تقسیم کیا گیا۔ شرکا نے ایس ای سی پی کی طلبہ، اساتذہ اور عوام الناس کے لئے شروع کی گئی اس آگہی مہم کو بے حد سراہا۔ ایس ای سی پی نے ماہرین اور شرکا کا ان سیشنز میں بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا