ترشاوہ پھلوں کو موسم کے مضر اثرات سے بچا نے کی ہدایت

درجہ حرارت کی شدت ترشاوہ پھلوں کو ابتدائی مراحل میں نقصان پہنچا سکتی،محکمہ زراعت

پیر 29 مئی 2017 12:15

ترشاوہ پھلوں کو موسم کے مضر اثرات سے بچا نے کی ہدایت
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے درجہ حرارت بڑھتے ہی باغبانوں کو ترشاوہ پھلوں کو موسم کے تغیرو تبدل کے مضر اثرات سے بچا نے کی فوری ہدایت کردی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایاکہ آنے والے مہینوں میں درجہ حرارت کی شدت اور دھوپ کی تما زت ترشاوہ پھلوں کو ابتدائی مراحل میں بھی نقصان پہنچا سکتی ہے ،خصوصاًً جون میں گرمی سے بچائو کیلئے اگر خاص تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو پھل زبردست کیرے کا شکار ہوکر مجموعی پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتا ہے ۔

ترشاوہ پھل 40سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت برداشت کر لیتے ہیں مگر جب یہ 40سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے تو پھل زردی مائل ہو کر گرنا شروع ہو جاتا ہے اور سائز میں کمی رہ جاتی ہے۔ مناسب حفاظتی تدابیر اختیار نہ کیے جانے کی صورت میں اس کی پھانکیں ’’جوس ساکس -‘‘خشک اور پھل کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اکثر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ موسم گرما کی شدت ٹہنیوں کے سوکنے کا باعث بننے کے علاوہ درخت کے تنے کی چھال کے پھٹنے کا بھی موجب بنتی ہے۔

چھال کا پھٹ جانا بعض بیماریوں کے جراثیم کاباآسانی درختوں پر حملہ آور ہو کر سٹرس گموسس یعنی گوند کے باہر نکلنے والی بیماری اور درختوں کے سوکے کا باعث بن سکتاہے ۔تنے کی چھال کو پھٹنے سے روکنے کیلئے زمین سے 3فٹ اوپر تک چونے اور نیلے تھوتھے کا محلول بنا کر لگا دیا جائے تو پودوںکے تنوں کو سورج کی گرم شعاعوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے جسکی وجہ سے تنے کی چھال پھٹنے سے اور’’سٹرس گموسس‘‘سے محفوظ رہے گی۔

ترشاوہ پھلوں کے کاشتکار باغات کو گرم موسم کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے پودوں کو زیرِ مشاہدہ رکھیں۔باغبان اس بات کا خصو صی خیال رکھیں کہ موسم گرما میں بار بار ہل نہ چلائیں اور نہ ہی گہری گوڈی کی جائے ایک دفعہ ہل چلا کر سہاگے کے ذریعے وتر کو محفوظ رکھا جائے ۔موسم گرما میں باربار ہل چلانے کی وجہ سے جڑیں گرمی کی شدت سے گل سڑ جاتی ہیں اور پودا انحطاط کی طرف مائل ہو جا تا ہے۔

باغات کی مغربی اور جنوبی سائیڈ پر ہوا توڑ باڑیں لگائی جائیں تاکہ ترشاوہ پھلوں کے پودوں کو گرم ہوائوں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔پھل دار پودوں کیلئے موسم گرما میں اپریل سے ستمبر تک 10سی15دن تک پانی کا وقفہ رکھا جائے اور سردیوں میں یہ وقفہ بڑھا کر ایک ماہ تک کر دیا جائے لیکن اس میں زمین کی خاصیت اور آب و ہوا کے لحاظ سے کمی و بیشی کی جا سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ

برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ