یورپ کے کامیاب دورے سے تاجر خواتین کا حوصلہ بڑھا، ہر سال یورپ کے مختلف ممالک میں نمائشیں منعقد کرکے پاکستانی مصنوعات متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، صدر اسلام آباد ویمن چیمبر ثمینہ فاضل

جمعرات 1 جون 2017 16:52

یورپ کے کامیاب دورے سے تاجر خواتین کا حوصلہ بڑھا، ہر سال یورپ کے مختلف ممالک میں نمائشیں منعقد کرکے پاکستانی مصنوعات متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، صدر اسلام آباد ویمن چیمبر ثمینہ فاضل
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ یورپ کے کامیاب دورے سے تاجر خواتین کا حوصلہ بڑھا ہے اور اب انھوں نے ہر سال یورپ کے مختلف ممالک میں نمائشیں منعقد کرکے پاکستانی مصنوعات متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپ میں پاکستانی ملبوسات، ہینڈی کرافٹس، جیولری اور سامان آرائش و زیبائش کی بڑی مانگ ہے جبکہ وہاں مقیم پاکستانی بھی اپنے یہ اشیاء خریدنا چاہتے ہیں، اسلام آباد ویمن چیمبر انہیں یہ سہولت فراہم کرے گا۔

یورپ کے دورے کے دوران ہنگری میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور اٹلی میں پاکستانی سفیر ندیم ریاض اور انکی کمرشل کونسلر سائرہ امداد نے ہمارے وفد کی بھرپور مدد اور رہنمائی کی اور ان کی مقامی تاجر برادری سے تفصیلی ملاقاتیں منعقد کروانے اور نئے رجحانات کے بارے میں آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

دونوں سفیروں اور انکے عملہ نے سفارتخانوں میں ویمن چیمبر کیلئے نمائشوں کا اہتمام بھی کیا جس میں ہنگری اور اٹلی کی خواتین نے گہری دلچسپی لی۔

ان نمائشوں میں وہاں مقیم پاکستانی خواتین نے بھی دلچسپی لی اورخریداری کی جس سے وفد کا حوصلہ بڑھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ملبوسات اور جیولری کا معیار بھارت سے بدرجہا بہتر ہے مگر وہاں کی منڈیاں بھارتی مال سے بھری ہوئی ہیں جبکہ پاکستانی مصنوعات ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتیں۔ پاکستان مصنوعات کو روشناس کروانے کیلئے نجی شعبہ اور حکومت کو مل کر کوشش کرنا ہو گی ۔ اگر ایک بار یورپی صارفین کو پاکستانی مصنوعات کا پتہ چل جائے تو ان منڈیوں سے بھارت کے قدم ہمیشہ کیلئے اکھڑ جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..