ایزی پیسہ ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم میں کوکا کولا کی معاونت کرے گا

جمعرات 1 جون 2017 18:50

ایزی پیسہ ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم میں کوکا کولا کی معاونت کرے گا
کراچی۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک (سابقہ تعمیر مائیکرو فنانس بینک) نے رمضان المبارک کے مہینے میں دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے کوکا کولا کو ایدھی فائونڈیشن کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم کے لیے اپنے موبائل بینکنگ پلیٹ فارم ایزی پیسہ کے ذریعے معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس شراکت داری کے ذریعے ایزی پیسہ کوکا کولا پاکستان کو ایدھی فائونڈیشن کے عطیات بڑھانے کی مہم میں اس کا ساتھ دے گا جس کے تحت کوکا کولا نے ایدھی فائونڈیشن کے عوامی عطیات میں دگنا اضافہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے اس مہم کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت کے تحت صارفین ایزی پیسہ کے ملک بھر میں موجود 75ہزارسے زائد دکانوں کے ذریعے اپنے عطیات براہ راست ایدھی فائونڈیشن کو ارسال کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

ایدھی فائونڈیشن کے لیے عطیات ایزی پیسہ اینڈرائڈ اور iOSموبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے براہ راست ایزی پیسہ اکائونٹ کے ذریعے بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ایزی پیسہ کے ذریعے اس مہم کے لیے عطیات کی فراہمی پر کسی بھی قسم کے چارجز یا پراسیسنگ فیس وصول نہیں کی جائے گی تاکہ ضرورت مند افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ عطیات مہیا کیے جاسکیں۔اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او علی ریاض چوہدری نے کہا کہ’’کوکاکولا پاکستان کی جانب سے پاکستان میں رفاحی خدمات انجام دینے والے سب سے بڑے ادارے ایدھی فائونڈیشن کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم کا حصہ بننا ہمارے لیے قابل فخر اقدم ہے۔

عبدالستار ایدھی اور ان کی فائونڈیشن کی انسانیت کی فلاح کے لیے گراں قدر خدمات کے باعث یہ اقدام بہت ضروری ہے۔ وسائل سے محروم طبقے کی زندگی آسان بنانا اور انہیں مالیاتی خدمات فراہم کرتے ہوئے بااختیار بنانا ٹیلی نار بینک کے بنیادی مشن کا حصہ ہیں۔ ایدھی مرحوم کے عظیم مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنا ہمارے لیے قابل فخر ہے۔

‘‘ایدھی فائونڈیشن قومی سطح کا سماجی بہبود کا ادارہ ہے۔ یہ ادارہ پاکستان اور بیرون ملک بھی 24گھنٹے ہنگامی خدمات فراہم کرتا ہے۔یہ ادارہ مختلف فلاحی خدمات بھی فراہم کرتا ہے جن میں نادار لوگوں کو رہائش کی سہولت، مفت طبی سہولیات، نشے کے عادی افراد کا علاج اور بحالی سمیت ملکی و بین الاقوامی سطح پر امدادی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ایدھی فائونڈیشن ایمرجنسی سروس کے علاوہ یتیموں اور بیوائوں اور معذور افراد کو رہائشی سہولتوں کے ساتھ تعلیم اور طبی سہولتیں بھی فراہم کرتی ہے۔

ادارے کے تحت بلڈ بینک بھی چلائے جارہے ہیں جبکہ دنیا میں سب سے بڑی روایتی اور ایئرایمبولینس سروس چلانے کا اعزاز بھی ایدھی فائونڈیشن کے پاس ہے۔ ٹیلی نار بینک کی قیادت میں کوکا کولا کی معاونت کے لیے چلائی جانے والی عطیات کی مہم ضرورت مند افراد کے لیے فلاحی سرگرمیاں بغیر کسی مالی رکاوٹوں کے جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..