ؓبجٹ میں روزگار کے نئے مواقعوں کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے،اے پی بی ایف

پیر 5 جون 2017 16:30

ؓبجٹ میں روزگار کے نئے مواقعوں کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے،اے پی بی ایف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء)آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سالانہ ملازمتوں کی مانگ 25لاکھ کے قریب ہے ،تاہم نوجوان نے روزگاروں کو ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی اور حکومت پنجاب کے بجٹ میں کسی قسم کے ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی بجٹ کو انہوں نے ببل بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر بجٹ خوش آئند لگتا ہے ،تاہم یہ بجٹ کسی طور حقیقت پرمبنی دکھائی نہیں دیتا،انہوں نے بجٹ کو حتمی شکل دینے والے مالیاتی منیجرز کی جمع تفریق کے رجحان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ میں مستقل اور طویل معاشی ترقی کے استحکام کیلئے اقدامات کے بجائے محض آمدن کے حصول پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے ،یہ بجٹ ایف بی آر کی ناکامی کو بھی ظاہر کرتا ہے جہاں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے ،انہوں نے بجٹ کو نمبر گیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں صنعتوں کو مراعات دینے کے بجائے محض چند سیکٹرز کو نوازا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت آمدنی کیلئے نئے ذرائع کی تلاش میں ناکام دکھائی دیتی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے آمدن میں اضافے کی خواہاں ہے ،نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرکے حکومت نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے ،انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید دور میں انٹر نیٹ ایک بنیادی ضرورت بن گیا ہے اور معاشی ترقی کیلئے زراعت ،ایس ایم ایز ،صحت و تعلیم کے شعبوں سمیت دیگر شعبہ جات میں انٹر نیٹ کا استعمال لازمی جز بن گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ایسے چھوٹے کاروباری افراد جو کہ پہلے ہی براڈ بینڈ کی مد میں ماہانہ1500روپے کے اخراجات برداشت کررہے ہیں ،ان کیلئے کاروبار کرنا مشکل ہوجائیگا ،انہوں نے پٹرولیم مصنوعات پر بھی ٹیکسوںکی شرح میں اضافے کو ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیا ،ابراہیم قریشی کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ نہ ڈال سکی اور بڑی مچھلیوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے بجائے پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے افراد کی گردنوںمیں شکنجہ مزید کس دیا گیا ،انہوں نے توانائی کے بحرا ن کے حل میںتاخیر اور بجٹ میں کالا باغ ڈیم سمیت دیگر بڑے ڈیمز کی تعمیر کیلئے خاطر خواہ رقم مختص نہ کرنے پر بھی حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،ان کا کہنا تھا کہ پالیسی سازوںکو توانائی کی قلت سے دوچار عوام کے فوری ریلیف کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیئے تھی ،ابراہیم قریشی نے حکومت کی جانب سے بے روزگاری میں کمی ،فی کس آمدنی میں اضافے اور توانائی بحران میںکمی کے دعووں پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو درآمدی ملک میں بدل دیا ہے ،مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر شدید دباؤ پڑے گا ،ابراہیم قریشی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں براہ راست ٹیکسوںمیں اضافے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اور حکومت کا تمام تر زور بالواسطہ ٹیکسوں کی جانب رہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی