اے ڈی بی پیہور ہائی لیول کینال ایکسٹینشن پراجیکٹ کے لئے پاکستان کو 8 کروڑ 64 لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا

جمعہ 9 جون 2017 18:20

اے ڈی بی پیہور ہائی لیول کینال ایکسٹینشن پراجیکٹ کے لئے پاکستان کو 8 کروڑ 64 لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) ایشیائی ترقیاتی بنک پیہور ہائی لیول کینال ایکسٹینشن پراجیکٹ کے لئے پاکستان کو 8 کروڑ 64 لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں اے ڈی بی اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق پاشا اور ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیا ہانگ یانگ نے دستخط کیئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر آبپاشی سکندر شیرپائو، وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے تجارت و صنعت عبدالکریم بھی موجود تھے۔ دریں اثنا سیکرٹری آبپاشی خیبر پختونخوا اور کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے پراجیکٹ ایگریمنٹ پر بھی دستخط کئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بنک خیبر پختونخوا میں پیہور ہائی لیول کینال ایکسٹینشن پراجیکٹ کے لئے 8 کروڑ 64 لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا، اس منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 9 کروڑ 66 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔

منصوبہ کے تحت تقریبا 65 کلومیٹر نئی آبپاشی نہروں اور پائپ لائنوں کے ذریعے پانی سپلائی کی جائے گی جس سے صوبے میں پانی کے استعمال میں بچت ہو گی اور فارم مینجمنٹ کی استعداد بہتر ہو گی جس کے نتیجے میں غذائی تحفظ کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے صوابی اور نوشہرہ کے اضلاع میں 8727 ایکڑ اراضی سیراب ہو گی اور 75 ہزار افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ منصوبہ جات جون 2023 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بنک کی معاونت کو سراہتے ہوئے اس معاہدے پر حکومت خیبر پختونخوا، اقتصادی امور ڈویژن اور اے ڈی بی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے صوبے میں زراعت کے شعبے کے لئے پانی کی دستیابی، استعمال کے طریقہ کار اور فارم مینجمنٹ کی استعداد کار بڑھے گی۔ اس منصوبے سے کسانوں کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر آبی وسائل کا بہتر انتظام زرعی پیداوار میں اضافے کی جانب اہم قدم ہے۔ اس منصوبے سے خیبر پختونخواہ میں کسانوں کے لئے آمدنی کے مواقع بڑھیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی