ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون

گرانفروشی پر1,04,500روپے جرمانہ عائد،102 افراد کے خلاف مقدمات درج،108 افراد گرفتار

جمعہ 9 جون 2017 21:00

ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر کے تمام میگا سٹورز کو چیک کررہے ہیں اور جہاں کہیں گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کی خلاف ورزی پائی جا تی ہے وہاں پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کو آرٹر) صولت حیات وٹو نے الفتح سپر سٹور اور ایچ کریم بخش سٹور کو چیک کیا۔

چیکنگ کے دوران سبزیوں اور پھلوں پر گراں فروشی کر نے پر الفتح سٹور کو2لاکھ روپے جبکہ ایچ کریم بخش سٹور کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف بھر پور کریک ڈا ئون کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کیااور کارروائی کرتے ہوئی1405مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر26دکانداروں کے چالان کیے جبکہ1,04,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،102افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر108افراد کو گرفتار کروایا گیا۔

112 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی