پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 165.91 پوائنٹس کی کمی سے 47442.73 پوائنٹس پر بند

جمعرات 15 جون 2017 22:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 165.91 پوائنٹس کی کمی سے 47442.73 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 15 ارب 57 کروڑ 85 لاکھ 47 ہزار 287 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 78 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 324 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 9 کروڑ 97 لاکھ 79 ہزار 40 حصص کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 165.91 پوائنٹس کی کمی سے 47442.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 126.99 پوائنٹس کی مندی سے 24678.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 53.40 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 237.81 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 145.14 پوائنٹس کی کمی سے 19281.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 164.87 پوائنٹس کی مندی سے 16397.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس28.41 پوائنٹس کی کمی سے 23121.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 183 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 147 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ایکسائیڈ (پاک)کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 47.50 روپے کے اضافے سے 997.50 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 38.98 روپے کی تیزی سے 1395 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 120 روپے کی مندی سے 3500 روپے اور شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 104.72 روپے کی کمی سے 1990.45 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار پاور سیمنٹ (ر) کے حصص میں ہوا جو 10 کروڑ 98 لاکھ 63 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 0.14 روپے سے شروع ہو کر 0.06 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 3 کروڑ 79 لاکھ 22 ہزار 500 حصص کے سودے 6.95 روپے سے شروع ہو کر 6.94 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 35 کروڑ 53 لاکھ 22 ہزار 440 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 65 کروڑ 5 لاکھ 48 ہزار 829 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 94 کھرب 89 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ 25 ہزار 762 روپے سے کم ہو کر 94 کھرب 73 ارب 79 کروڑ 70 لاکھ 78 ہزار 475 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 115 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 8 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4 کروڑ 24 لاکھ 42 ہزار 20 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات