ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام ایک کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت سے رمضان فوڈ پیکیجز کی تقسیم کا آغاز ہو گیا ہے،کنٹری ڈائریکٹر

جمعہ 16 جون 2017 16:58

ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام ایک کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت سے رمضان فوڈ پیکیجز کی تقسیم کا آغاز ہو گیا ہے،کنٹری ڈائریکٹر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) غیر سرکاری تنظیم ہیلپنگ ہینڈ ملک کی38 اضلاع میں 8000 یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے جبکہ ان اضلاع میں یتیم بچوں اور ان کی مائوں کے ساتھ افطار ڈنرز کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام اس سال ایک کروڑ 56 لاکھ روپے کی مالیت سے رمضان فوڈ پیکیجز کی تقسیم کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کو ترجیحاً فوڈ پیکجز دیئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعہ کوکنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ پاکستان فضل الرحمن نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان فوڈ پیکیجز 6 ہزار سے زائدغریب اور ضرورت مند خاندانوںکے 42000 سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے اس سال بھی رمضان کے موقع پر فوڈ پیکیجز تقسیم کئے ہیں جس کا مقصد غریب افراد سمیت یتیم بچوں اور ان کے خاندانوں کی معاونت کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک عالمی فلاحی تنظیم ہے جو پاکستان میںغریب افراد کو باوقار مقام دلانے کیلئے کوشاں ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ 13 مختلف شعبوں میں کام کرتی ہے، ان شعبوں میں ایک منفرد پروگرام یتیم بچوںکی کفالت کا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بچوںکی زندگی میں بہتری لانا اور انہیں عام بچوںکے برابر مواقع فراہم کرنا اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہے، یتیم بچوںکی زندگیوں میں قابل ذکر تبدیلی کیلئے بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم تک معاونت شامل ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس