عید سے قبل گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے گوشت کی خریداری مشکل ہوگئی

پیر 19 جون 2017 13:30

عید سے قبل گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) رمضان المبارک میں پھل فروشوں کی من مانیوں کے بعد اب عید الفطر سے محض چند ہی روز قبل گوشت مافیا نے بھی حکومتی رٹ چیلنج کرتے ہوئے گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کردیا ہے جس کے باعث متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے گوشت کی خریداری کھٹن ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں گائے کے بغیر ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 40 روپے اضافے سے 500 سے بڑھا کر 540 روپے جبکہ ہڈی والے گوشت کی قیمت 400 روپے سے بڑھا کر 440 تا 450 روپے کلو کردی گئی ہے ، اسی طرح گوشت مافیا نے بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت بھی 50 روپے اضافے سے 750 روپے سے بڑھا کر 800 روپے کلو کردی گئی ہے۔

اس ضمن میں گوشت مافیا کا موقف ہے کہ گائے و بکرے کے گوشت اور زندہ جانوروں کی اسمگلنگ کے باعث گوشت کی ترسیل میں کمی آئی ہے جبکہ عید الفطر کے باعث گائے و بکرے کے گوشت کی طلب میں اضافے کا رجحان ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہریوں نے گوشت مافیا کے موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ شہری حکومت اور متعلقہ انتظامیہ کی ناکامی ہے، شہری حکومت شہر میں دودھ، گوشت ، پھلوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے میں قطعی ناکام دکھائی دیتی ہے ۔

کمشنر کراچی کا کردار محض کاغذی رہ گیا ہے اور ان کے ہاتھوں سے معاملات نکل چکے ہیں،شہریوں کا کہنا تھا کہ گوشت کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرکے متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو عید کی خوشیوں سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے اور صوبائی حکومت اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی