بند کریں
جمعرات اگست کاروبار کاروباری خبریںامجد علی جاوا لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر بن گئے

کاروباری خبریں

وقت اشاعت: 19/06/2017 - 15:06:05 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 15:02:48 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 15:02:48 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 14:53:24 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 14:53:16 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 14:35:01 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 14:35:01 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 13:48:01 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 13:31:09 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 13:31:03 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 13:31:00

امجد علی جاوا لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر بن گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2017ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور وہ لاہور چیمبر کے صدر کی وطن واپسی تک اس عہدہ پر فرائض سرانجام دیں گے جو تجارتی دورے پر ملک سے باہر ہیں۔ امجد علی جاوا اس سے قبل بھی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

اٴْن کا تعلق کا تعلق فارماسیوٹیکل کے شعبہ سے ہے اور انہوں نے مختلف فورمز پر تاجر برادری کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ امجد علی جاوا دنیا بھر کے تجارتی دورے اور عالمی فورمز پر پاکستان کی تاجر برادری کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ مزید برآں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صد رمحمد ناصر حمید خان نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنے پر امجد علی جاوا کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
19/06/2017 - 14:35:01 :وقت اشاعت