کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف کریک ڈائون جا ری

اشیا ء مہنگی فروخت کرنے پر289دکا نداروں کا چالان،8لاکھ42ہزار 800روپے جرمانہ عائدجبکہ26گرانفروشوں کو گرفتارکرلیا،کمشنر کراچی

پیر 19 جون 2017 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے ناجائز منافع خوری اورملاوٹ کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈائون جا ری ہے جس کے تحت دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیاء خوردنوش سرکا ری نرخنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر289دکا نداروں کا چالان،8لاکھ42ہزار800 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوںکے خلاف اقدامات کیے گئے ان میںصدر ۔سول لائن ۔گارڈن ۔سائیٹ ۔بلدیہ ۔فیروز آبا د ۔جمشید کوآٹرز۔گلشن اقبال۔گلزار ہجری ۔لیا قت آبا د۔نا ظم آبا د۔نا رتھ نا ظم آباد۔اورنگی ۔بلدیہ ۔بن قاسم ۔ ابراہیم حیدری ۔نیو کراچی ۔لا نڈھی ۔

(جاری ہے)

کو رنگی اور ما ڈل کالو نی کے علاقے شامل ہیں ۔اعجاز احمد خان نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیا ر کاروں کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جا ری کریک ڈائون کے نتیجے میں ۔

16دودھ فروشوں پر 117000 روپے۔29اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں پر 212500 روپے ۔22مرغی فروشوں پر53500 روپے ۔43سبزی فروشوںپر 42800 روپے ۔119پھل فروشوںپر179000 روپے۔26گوشت فروشوں پر91500 روپے۔27بیکری والوں پر125500روپے اور 07مختلف گرانفروشوںپر 21000روپے جرمانے عائد کیئے گئے جبکہ مسلسل خلاف ورزی کر نے والی26گرانفروشوں کوگرفتار کرکے جیل بھجو ادیا گیا۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ نا جائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیںدی جاسکتی ۔

گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈائون اس وقت تک جاری رہیگا ،جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکا ری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی جانب سے نگرانی جا ری ہے ، جسکے نتیجے میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو سرکاری ریٹ کے مطابق فروخت کویقینی بنا یا جا رہاہے اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

کمشنرکراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے گرانفروشی کے خاتمے اور قیمتوں میں استحکام و سرکاری ریٹ پر اشیاء خوردنوش کی فروخت کے احکامات کو یقینی بنا یا جا ئیگااور ان کی ہدایات پر ہر صورت میں عملدرآمد کروایا جا ئیگا ۔کمشنرکراچی نے کہا کہ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے اور عوام کی سہولت وآگاہی کیلئے ریٹ لسٹ دکانوں و ٹھیلوں پر نمایا ں جگہ پر لگانے کو یقینی بنا یا جائے،حکومتی رٹ کو با ربا ر چیلنج کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھجو ادیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ