بند کریں
جمعرات اگست کاروبار کاروباری خبریںسی ڈی اے موبائیل کمپلینٹ وین سروس ٹیموں کا108 گھروں کا سروے ، شہر کے مختلف سیکٹروں سے 10 پانی ..

کاروباری خبریں

وقت اشاعت: 19/06/2017 - 18:26:36 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 18:18:59 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 18:16:31 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 17:52:54 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 17:02:43 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 17:01:58 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 16:50:49 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 16:49:19 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 16:49:19 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 16:49:19 وقت اشاعت: 19/06/2017 - 16:49:19

سی ڈی اے موبائیل کمپلینٹ وین سروس ٹیموں کا108 گھروں کا سروے ، شہر کے مختلف سیکٹروں سے 10 پانی کے سیمپل حاصل کیے

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) نے 12 سے 16 جون کے دوران تشکیل دی جانے والی سی ڈی اے موبائیل کمپلینٹ وین سروس ٹیموں نی108 گھروں کا سروے کرکے شہر کے مختلف سیکٹروں سے 10 پانی کے سیمپل حاصل کیے۔ٹیم اے نے اسلام آباد کے علا قوں سیکٹرG-7/2 ، G-7/1 ، F-7/3 ، F-6/1 ،G-7/4 میں50گھروں کا سروے کیا اور07 واٹر سیمپلز جمع کئے۔

اسی طرح ٹیم بی نے سیکٹرG-6/2 ، G-8/1 ، G-9/1 ، G-6/1-2 اور G-6/1-1 میں 58گھروں کا سروے کرنے کے ساتھ03پانی کے نمونے تجزئیے کے لئے جمع کئے۔ سی ڈی اے موبائیل کمپلینٹ وین سروس ادارے میں سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے میں اہم کر دار ادا کر رہی ہے۔ لوگوں کی سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ممکن بنایا جا رہا ہے۔ اس سروس کے ذریعے مختلف علا قوں کا سروے کیا جا رہا ہے تا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا سکیں۔

موبائل وین سروس سی ڈی اے کے پبلک گریوینس اینڈ کمپلینٹ سیل کا ایک جزو ہے۔ متذکرہ بالا سروس سے مطلوبہ نتائج حا صل کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر مختلف سیکٹروں کا دورہ کر کے لوگوں کی شکایات کا اندراج کرتی ہیں جبکہ موقع پر پانی کے معیار کو چیک کرنے کی سہولت بھی مہیا کی جا سکے گی۔
19/06/2017 - 17:01:58 :وقت اشاعت