مختلف شعبوں میں آسٹریلوی تجربہ اور مہارت پاکستان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے، عبدالباسط

بدھ 21 جون 2017 17:01

مختلف شعبوں میں آسٹریلوی تجربہ اور مہارت پاکستان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے، عبدالباسط
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط نے اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران آسٹریلوی تاجروں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز کی ہیں جو دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان پاور جنریشن، پیکجنگ، پلاسٹک، زراعت، لائیوسٹاک اور فوڈ پروڈکٹس کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی کی راہ ہموار کریں گی۔

لاہور چیمبر کے صدر نے آسٹریلیا میں ہر فورم پر پیغام دیا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بہترین منافع بخش جگہ ہے لہذا آسٹریلوی سرمایہ کاروں کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، کان کنی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فوڈ پراڈکٹس، چاول،پھلوں و سبزیوں، ٹیکسٹائل اور آٹوپارٹس کے شعبوں میں مل کر کام کرنے سے دونوں ممالک کو بھرپور فائدہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں مختلف فورمز کے ذریعے یہ واضح کیا کہ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے شمار قربانیاں دیں اور بہترین کردار ادا کیا ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاور جنریشن، زراعت، لائیوسٹاک، سپورٹس گڈز ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں آسٹریلوی تجربہ اور مہارت پاکستان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بالخصوص ڈیری اور لائیوسٹاک سیکٹر بڑی تیزی سے ابھر رہے ہیں جن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع پیمانے پر مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم تسلی بخش نہیں ہے لہذا اسے بڑھانے کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا اور کردار ادا کرنا چاہیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ