کراچی، ناجائز منافع خوری اورملاوٹ کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈائون جا ری

سرکا ری نرخنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر288دکا نداروں کا چالان،11لاکھ98ہزار7سو روپے جرمانہ عائد نا جائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیںدی جاسکتی،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان

جمعہ 23 جون 2017 17:14

کراچی، ناجائز منافع خوری اورملاوٹ کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈائون جا ری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے ناجائز منافع خوری اورملاوٹ کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈائون جا ری ہے جس کے تحت دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیاء خوردنوش سرکا ری نرخنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر288دکا نداروں کا چالان،11لاکھ98ہزار7سو روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوںکے خلاف اقدامات کیے گئے ان میںصدر ۔سول لائن ۔گارڈن ۔سائیٹ ۔بلدیہ ۔فیروز آبا د ۔جمشید کوآٹرز۔گلشن اقبال۔گلزار ہجری ۔لیا قت آبا د۔نا ظم آبا د۔نا رتھ نا ظم آباد۔اورنگی ۔بلدیہ ۔بن قاسم ۔ ابراہیم حیدری ۔نیو کراچی ۔لا نڈھی ۔

(جاری ہے)

کو رنگی اور ما ڈل کالو نی کے علاقے شامل ہیں ۔اعجاز احمد خان نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیا ر کاروں کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جا ری کریک ڈائون کے نتیجے میں ۔

26دودھ فروشوں پر194000 روپے۔50اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں پر 286000 روپے ۔28مرغی فروشوں پر101000 روپے ۔30سبزی فروشوںپر27300 روپے۔79پھل فروشوںپر158500روپے۔48گوشت فروشوں پر290500روپے۔24بیکری والوں پر140500روپے اور03مختلف گرانفروشوںپر 900روپے جرمانے عائد کیئے گئے جبکہ مسلسل خلاف ورزی کر نے والی16گرانفروشوں کوگرفتار کرکے جیل بھجو ادیا گیا۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ نا جائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیںدی جاسکتی ۔

گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈائون اس وقت تک جاری رہیگا ،جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکا ری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی جانب سے نگرانی جا ری ہے ، جسکے نتیجے میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو سرکاری ریٹ کے مطابق فروخت کویقینی بنا یا جا رہاہے اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

کمشنرکراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے گرانفروشی کے خاتمے اور قیمتوں میں استحکام و سرکاری ریٹ پر اشیاء خوردنوش کی فروخت کے احکامات کو یقینی بنا یا جا ئیگااور ان کی ہدایات پر ہر صورت میں عملدرآمد کروایا جا ئیگا ۔کمشنرکراچی نے کہا کہ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے اور عوام کی سہولت وآگاہی کیلئے ریٹ لسٹ دکانوں و ٹھیلوں پر نمایا ں جگہ پر لگانے کو یقینی بنا یا جائے،حکومتی رٹ کو با ربا ر چیلنج کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھجو ادیا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ