برآمدات کے شعبہ میں سبسڈی اور دیگر ریلیف اقدامات کے باوجود ایف بی آرکا ریونیو ٹارگٹ حاصل ہونے کی قوی امید ہے

پاکستان فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سجاد سرورکابیان

ہفتہ 24 جون 2017 21:26

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پاکستان فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سجاد سرور نے کہا ہے کہ برآمدات کے شعبہ میں سبسڈیز اور دیگر ریلیف اقدامات کے باوجود ایف بی آرکا ریونیو ٹارگٹ حاصل ہونے کی قوی امید ہے ، بجٹ میں ٹیکس تجاویز حقیقت پسندانہ اور حکومت کے سماجی و اقتصادی ایجنڈا کے لئے خلوص کی عکاس ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایف بی آر کے لئے ریونیو وصولی کے حوالے سے مشکل رہا ہے تاہم اس سب کے باوجود ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل ہونے کے واضح اشارے موجود ہیں حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کے لئے ریلیف اقدامات اور افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی کے باوجود گزشتہ چار سالوں کے دوران ریونیو میں 75 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ برآمدات کے بعد ترسیلات ہی ہماری آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ اورسماجی ترقی کا اہم سبب ہیں جن کا حصہ جی ڈی پی میں ساڑھے پانچ فیصد ہے۔

(جاری ہے)

برآمدات کے زوال کے ساتھ ترسیلات برآمدات سے بڑھ سکتی ہیں جن پر کوئی خرچہ بھی نہیں آتا پالیسی ساز بیرونی امداد کے لئے انتھک کوششوں کے بجائے اس شعبے کو توجہ دیں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو سالانہ اربوں ڈالر بطور سود ادا کیئے جا رہے ہیں جو معیشت کے لئے ناقابل برداشت ہے اسلئے قرض ادا کرنے کے لئے مزید قرض لیا جاتا ہے جس کا حل ترسیلات میں موجود ہے جودائمی ،بین الاقوامی اتار چڑھاؤ یا پابندیوں ، بد انتظامی اورکرپشن وغیرہ کے اثرات سے زیادہ متاثر نہیں ہوتیں انہوں نے کہا کہ مستقبل کی تمام پالیسیاں مشاورت سے مرتب کی جائیں گی کسی بھی انڈسٹری کی بہتری کیلئے جو بھی اقداما ت تجویز کئے جائیں ان پر بلا تاخیر عملدرآمد ہونا چاہیے بڑے بڑے بجلی چور پکڑے جائیں تو لائن لاسز پر قابو پایا جاسکے گا اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی حکومت ساڑھے چار سال میں جو کچھ کیا ہے اب اس ثمر عوام کو دینے کا وقت ہے

Browse Latest Business News in Urdu

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا