قبل از وقت فلڈ مینجمنٹ پلان سے تباہی کے اثرات کم کیے جاسکتے ہیں‘ لاہور چیمبر

جمعہ 30 جون 2017 16:28

قبل از وقت فلڈ مینجمنٹ پلان سے تباہی کے اثرات کم کیے جاسکتے ہیں‘ لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر محمد ناصر حمید خان نے حکومت ، بالخصوص نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ قبل از وقت فلڈ مینجمنٹ پلان تیار کرے تاکہ شدید سیلاب سے ہونے والی تباہی کی شدت کو حتی المقدور حد تک کم کیا جاسکے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر نے کہا کہ سیلاب ہر سال ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچاتا ہے، سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں جبکہ ہزاروں افراد کے مال مویشی اور فصلیں سیلاب کی نذر ہوجاتی ہیں۔

قبل از وقت فلڈ مینجمنٹ پلان مرتب کرکے ہولناک تباہی سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سیلاب سے بچائو کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک یہ ٹیکنالوجی انتہائی کامیابی سے استعمال کررہے ہیں، عارضی رکاوٹوں کے ذریعے سیلاب یا شدید بارشوں کے پانی کا رخ موڑ دیا جاتا ہے جس سے وہ علاقے بھاری نقصان سے بچ جاتے ہیں لیکن پاکستان میں کبھی ایسی ٹیکنالوجی استعمال کرنے پر غور نہیں کیا گیا حالانکہ یہاں بھی یہ ٹیکنالوجی رہائشی اور کمرشل علاقوں میں تباہی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیںجہاں شدید بارشوں کا پانی دکانوں، گوداموں اور انڈسٹریل یونٹس میں داخل ہوکر تجارتی اشیاء اور مشینری برباد کردیتا ہے۔

(جاری ہے)

محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ پاکستان میں سیلابی اور بارشوں کا پانی روکنے کے لیے صرف ریت سے بھرے بیگ عارضی رکاوٹ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں جو بالکل فائدہ مند نہیں، اس کے برعکس ترقی یافتہ ممالک میں استعمال ہونے والی عارضی رکاوٹیں نہ صرف سیلابی پانی روکنے میں بہت زیادہ موثر ہیں بلکہ انہیں دوبارہ استعمال کے لیے محفوظ بھی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانا اور حکومت کو سیلاب سے تباہی روکنے کے لیے فنڈز میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران سیلابوں کی وجہ سے قومی معیشت کو مجموعی طور پر 45ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، اگر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا تو یہ نقصان خاصی حد تک کم کیا جاسکتا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا