حکومتی معاشی پالیسیوں کی بہتری سے تجارتی خسارہ میں کمی کی جاسکتی ہے‘راجہ عدیل

جمعہ 30 جون 2017 16:28

حکومتی معاشی پالیسیوں کی بہتری سے تجارتی خسارہ میں کمی کی جاسکتی ہے‘راجہ عدیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کی بہتری سے تجارتی خسارہ میں کمی کی جاسکتی ہے ،حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث ملک بھر میں صنعتی اور تجارتی پالیسیاں شدید متاثر ہورہی ہیں ،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں رواں مالی سال کے پہلی11ماہ میں77فیصد اضافہ ہوا ہے 2015-16میں یہ خسارہ3.21ارب ڈالر تھا جو سال2016-17کے پہلے 11ماہ میں بڑھ کر 9ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے اسی طر ان 11ماہ میں تجارتی خسارہ میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ30ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ برآمدات میں مسلسل کمی اور ریفنڈ کلیم ادا نہ ہونے کے باعث برآمد کنندگان کے اربوں روپے حکومت کے پاس پہنچ گئے ہیں ٹیکسٹائل سیکٹر برآمدات میں اضافہ کا اہم شعبہ ہے اس کے لیے مراعات کے پیکیج پر عملدرآمد کیا جائے اور اس شعبہ کو مزید مراعات دی جائے۔انہوںنے کہا کہ برآمدات میں کمی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہورہے ہیں اس لیے تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو استعمال میں لاکر برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا جائے اور بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش اور بیرون ملک صنعتی نمائش سے ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی