لاہور، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، مزید کمی کی جائے، راؤ خورشید علی

ہفتہ 1 جولائی 2017 17:02

لاہور، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، مزید کمی کی جائے، راؤ خورشید علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2017ء) لاہو رٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1.50 روپے کی کمی کا خیر مقدم کرتے ہیںتاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے تھی۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنا خوش آئند ہے تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید کمی ہونی چاہیے ، اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو ٹرانسپورٹ کی قیمتوں کی بھی مانیٹرنگ کرنی چاہیے کیونکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں کی گئی انہوںنے کہاکہ پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں کمی کے بعد فوری طور پر ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں بھی کمی ہونی چاہیے تھی تاکہ عام پبلک کو سستی ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر آسکیں اس کے ساتھ ہی سستی ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوکل اور دیگر شہروں کو آنے جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری طور پر کمی کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام کو حکومتی مراعات کا حقیقی فائدہ حاصل ہو سکے، اس سے حکومت کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی