بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا‘خلدون جاوید ملک

100انڈسٹریل یونٹس کے قیام کیلئے بھلوال میںملکی و غیر ملکی صنعتکاروں کیطرف سے پلاٹس کی خریداری خوش آئند ہے پنجاب حکومت کی مثبت صنعتی پالیسیوں و مراعات سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 3 جولائی 2017 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2017ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سرگودھا کے قریب بننے والی بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی کی فراہمی کیلئے گرڈ اسٹیشن بنانے اور بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے ۔

بروز پیر انہوں نے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی ،وائس چیئرمین میاں شہریار علی کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے اعتبار سے موٹر وے سے پانچ کلومیٹر کے فاصلہ اور لاہور اسلام آباد کے وسط میں واقع ہونے کے نتیجہ میں یہ انڈسٹریل اسٹیٹ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے آئیڈریل لوکیشن کی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں امریکہ اور برطانیہ کے دو غیر ملکی سرمایہ کار جلد ہی پلاسٹک اور فارماوسٹیکل انڈسٹری کے یونٹس کی تنصیب کا کام شروع کرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے سے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ خلدون جاوید ملک نے کہا کہ بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں 100انڈسٹریل یونٹس کے قیام کیلئے ملکی و غیر ملکی صنعتکاروں کی طرف سے پلاٹس کی خریداری خوش آئند ہے پنجاب حکومت کی مثبت صنعتی پالیسیوں اور مراعات سے صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ۔اور صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ سے نئے انڈسٹریل یونٹس کے قیام سے پنجاب خوشحالی وترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔نیز نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے ہزاروں مواقع دستیاب ہونے سے صوبہ میں بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu