اسلامی ممالک میں اتحاد اور قریبی روابط کے فروغ سے عالمی تجارت میں ان کی شراکت داری دوگنا ہوسکتی ہے

اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاحیات رکن افتخار علی ملک کا تقریب سے خطاب

پیر 3 جولائی 2017 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2017ء)اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاحیات رکن اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک میں اتحاد اور قریبی روابط کے فروغ سے عالمی تجارت میں ان کی شراکت داری دوگنا ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرب ممالک کے تاجروں کے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمان ممالک کے درمیان تجارت کا حجم مجموعی عالمی تجارت کا تقریباً 19 فیصد ہے۔ اگر مسلمان ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کو ہٹا دیا جائے اور خطے کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور وسیع تر مفاد میں اپنے علاقائی اختلافات کو بھلا کر اتفاق کا مظاہرہ کیا جائے تو اس میں بہت زیادہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی تجارت میں مسلمان ممالک کی تجارتی شراکت داری پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کے درمیان تجارت کا حجم عالمی تجارت کا 19 فیصد ہے۔

2005ء میں یہی شراکت داری 15 فیصد تھی جس سے گزشتہ ایک عشرے میں چار فیصد بہتری ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان مجموعی تجارت عالمی تجارت کا 64 فیصد ہے جبکہ نافٹا کا شیئر 49 فیصد اور آسیان ممالک کی شراکت داری 25 فیصد ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ترقی و تجارت کے بارے میں اسلامی مرکز ’’آئی سی ڈی ٹی‘‘ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کے رکن ملکوں میں برآمدات کے فروغ میں بنیادی رکاوٹوں میں نئی مارکیٹوں کی ترقی کے اخراجات، غیر ملکی زرمبادلہ کے خطرات، اخراجات اور مزدوروں کی فراہمی، غیر ملکی حکومتوں کے قواعد و ضوابط، رکن ملکوں کی مارکیٹوں سے متعلق معلومات کی فراہمی، لائسنسوں اور بانڈز کا حصول اور مقامی شراکت داروں جیسی رکاوٹیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ملکوں میں اس خطرناک صورتحال پر قابو پانے اور کمیونٹی کی ترقی اور معاشی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے اسلامک ممالک کے چیمبر کو رابطے موثر انداز میں بڑھانے چاہئیں۔ اسلامی ممالک کے چیمبر کے مالی وسائل میں بہتری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ان معاملات کے حل کے لئے اس کے کردار کو فروغ دینا ہے۔

افتخار علی ملک نے اسلامی ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مستحکم کرنے اور ان ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے موجودہ مواقع کو دوگنا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ملکوں کا یورپی ممالک کے درمیان تجارتی حجم 20 فیصد اور چین کے ساتھ 13 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان دنیا کو اسلام فوبیا، فرقہ واریت جیسے خطرات اور شام، یمن، لیبیا، افغانستان، صومالیہ، مالی اور آذربائیجان کی آرمینیا میں جارحیت جیسی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے وسائل پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..