سی پیک منصوبے سے خطے کی معیشت فروغ پائے گی ،پاکستان اور ہمسایہ ممالک بھی اس منصوبے سے استفادہ حاصل کر یں گے

صدر سرحد چیمبر آف کامرس حاجی محمد افضل

پیر 3 جولائی 2017 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2017ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل نے چائنا پاک اکنامک کاریڈور کوملکی معیشت کے لئے گیم چینجر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے خطے کی معیشت نہ صرف فروغ پائے گی بلکہ پاکستان اور ہمسایہ ممالک اس منصوبے سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے باہمی تجارت کو فروغ دے سکیں گے۔

چائنا پاک اکنامک کاریڈور کی تعمیر میں نیشنل لاجسٹک سیل کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ وفاقی حکومت سی پیک میں جو مراعات چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دے رہی ہے وہی مراعات مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی) کے ڈائریکٹر ڈرائی پورٹ اینڈ بارڈر ٹرمینل بریگیڈیئر ندیم اقبال راجہ اور سینئر منیجر طورخم بارڈر ٹرمینل کرنل افتخار سے چیمبر ہائوس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال اور نائب صدر عابد اللہ خان یوسفزئی بھی موجود تھے ۔ این ایل سی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ندیم اقبال راجہ نے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل لاجسٹک سیل اس منصوبے کے حوالے سے این ایل سی کے کردار اور انٹرنیشنل سی پیک لاجسٹک فورم کے حوالے سے اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے جس میں سی پیک لاجسٹک ،ْ تجارت کے مواقعوں ،ْ چیلنجز ،ْ ٹریڈ پوٹینشل ،ْ ٹرانسپورٹیشن ،ْ کراس بارڈر مومنٹ ،ْ چائینز اور پاکستانی لاجسٹک کے باہمی تعاون اور آٹو موبائل ،ْ وی ہیکل مینو فیکچررز کے شعبے کو متعارف کرایا جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ اس دو روزہ انٹرنیشنل سی پیک لاجسٹک فورم میں سٹالز بھی لگائے جائیں گے اور اس میں لاجسٹک کمپنیز ،ْ چیمبر آف کامرس ،ْ ٹرانسپورٹرز ،ْ شپنگ کمپنیز ،ْ مالیاتی ادارے ،ْ فریٹ فاروڈرز ،ْ انڈسٹریلسٹ ،ْ مینوفیکچررز ،ْ آئل کمپنیز ،ْ اکیڈیمیہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ادارے اور افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے صدور اور ممبران کو اس ایونٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔

سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل اور سینئر نائب صدر محمد اقبال نے سی پیک کے موضوع پر اس ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان اور چین کے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو یکساں پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا اورپاکستان کی معیشت کیلئے گیم چینجر اس پراجیکٹ کی لاجسٹک حکمت عملی اور تجارتی مواقعوں کے حوالے سے دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو اہم اور مفید معلومات حاصل ہوسکیں گی۔

انہوں نے سی پیک کے تناظر میں چائنیز سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں ہائیڈرل پاور جنریشن ،ْآئل اینڈ گیس ،ْ ٹورازم ،ْ کنسٹرکشن ،ْبلڈنگ میٹریل ،ْ ماربل بیسڈ پراڈکٹس ،ْ مائنز اینڈ منرلز ،ْ کنزیومر گڈز ،ْ ہائوس ہولڈ آئٹمز ،ْ لائٹ انجینئرنگ ،ْ منرل پروسیسنگ اینڈ بلیو ایڈیشن ،ْ کیمیکلز ،ْ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ ،ْ الیکٹرانک کمیونیکیشن ،ْ الیکٹریکل ،ْ برانڈڈ فیشن آئٹمز اینڈ جیولری ،ْ گارمنٹس ،ْ فوڈ اینڈ فوڈ پروسیسنگ اینڈ ایگری بیسڈ پراڈکٹس اور آٹو موبائل اینڈ مشینری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی ۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی پیک میں جو مراعات چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دی جا رہی ہیں وہی مراعات مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فراہم کی جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا