کاشتکار چست تیلے سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل اور کنٹرول کیلئے ہا لوکون کا استعمال کریں،محکمہ زراعت

پیر 17 جولائی 2017 17:28

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو چست تیلے سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل اور کنٹرول کیلئے ہا لوکون کے استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ چست تیلے کی افزائش کیلئے موسم انتہائی ساز گار ہوگیا ہے کیونکہ ہوا میں زیادہ نمی اور گرم موسمی حالات میں اس کیڑے کی افزائش تیزی سے ہوتی ہے اور جیسڈ کیلئے موزوں درجہ حرارت 35-40سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے، اس لئے یہ کیڑاجون اور جولائی میں کپاس پر حملہ آور ہوتا ہے اور اس کا حملہ نومبر تک رہتا ہے، اس سلسلہ میں محکمانہ سفارشات پر عملدر آمد کی فوری ضرورت ہے ، انہوںنے کہا کہ شدید حملہ کی صورت میں سپرے تھوڑی سی تاخیر سے کرنے پر پیداوار 20سی30فیصد تک کم ہوسکتی ہے،ترجمان نے مزید کہا کہ چست تیلے کے بچے 7سے 21دن اور بالغ 50-35دن میں اپنا دوران زندگی مکمل کرتے ہیں اور پورا سال 11نسلیں پوری کرتے ہیں، بالغ اور بچے دونوں پتے کی نچلی سطح سے رس چوس کر سبز مادی( کلوروفل) کی مقدار کو کم کردیتے ہیں چنانچہ پتوں کے کنارے گہرے پیلے اور بعد میں سرخی مائل ہوکر نیچے کی طرف مڑ جاتے ہیں اور بعد ازاں پتے مڑ ہوکر گرجاتے ہیں اور فصل جھلسی ہوئی نظر آتی ہے ، انہوںنے کہاکہ کپاس کے علاوہ یہ کیڑے باغوں اور جڑی بوٹیوں میں بھی پرورش پاتا ہے اور موجودہ بارشوں کی وجہ سے کھیتوں میں اگنے والی جڑی بوٹیاں سبز تیلہ کی افزائش کیلئے متبادل خوراک کا باعث بن سکتی ہیں، انہوںنے کہاکہ ان کی بروقت تلفی اس کیڑے کے تدارک کیلئے نہایت ضروری ہے اس لئے کاشتکارہفتہ میں کم ازکم دو بار پیسٹ کائونٹنگ کریں اوراگر اس کا حملہ معاشی حد تک پہنچ جائے تو مقامی محکمہ زراعت کے عملہ کے مشورے سے سفارش کردہ زہروں کا بروقت سپریں کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی