سارک چیمبر انتظامی کمیٹی کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کے نجی شعبے کا اعلیٰ سطحی وفد بھوٹان روانہ

اجلاس میں شرکاء کو سارک ممالک کے درمیان تجارت کے مواقع بڑھانے کے ساتھ سی پیک سے پیدا ہونے والے معاشی مواقع کے بارے آگاہ کیا جائے گا، سری لنکا اور مالدیپ گوادر کے راستے چین اور وسطی ایشیا تک اپنے راستے استوار کرسکتے ہیں، پاکستانی وفد کے سربراہ اور سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انتظامی کمیٹی کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کے نجی شعبے کا اعلیٰ سطحی وفد بھوٹان روانہ ہوگیا۔ وفد کے اراکین بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

روانگی سے قبل پاکستانی وفد کے سربراہ اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر شرکاء کو جنوبی ایشیا کے علاقائی ممالک کے درمیان تجارت کے مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے معاشی مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا، پاک چین اقتصادی راہداری جنوبی ایشیا کے ممالک، مشرق وسطیٰ ، یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں تک سڑکوں، ریلوے لائنوں اور شاہرات کے نیٹ ورک کے ذریعے تجارتی پل کا کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک اہم تزویراتی اور اقتصادی منصوبہ ہے جس کے اقتصادی فوائد سے نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ اس میں سرمایہ کاری کرنے والے دیگر ممالک بھی استفادہ کریں گے، اس منصوبے سے جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون کے نئے مواقع اور چیلنجز سامنے آئیں گے۔ اس منصوبے کے تحت توانائی، پائپ لائن، بندرگاہوں اور شاہراہوں کی تعمیر کے ذریعے اقتصادی ترقی کے مواقع علاقے کے عوام کیلئے خوشحالی کا باعث ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک سی پیک سے حاصل ہونے والے فوائد سے اس وقت تک مکمل استفادہ نہیں کرسکتے جب تک بھارت اس منصوبے کے ساتھ تعاون کو یقینی نہیں بناتا، ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک منصوبہ کے ذریعے خطے کے دو بڑے ممالک بھارت اور چین کو لنک کیا جاسکتا ہے۔ اس وقت اس لنک کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھارت اور چین کے درمیان تجارت کا حجم 71 ارب ڈالرز جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا حجم 2 ارب ڈالرز ہے۔

بھارت کے رویے کی وجہ سے سارک کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بہت کم ہے، اس صورتحال کے تناظر میں یہ بات ضروری ہے کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت نیپال اور بھوٹان سے پاکستان کو زمینی راستے کے ذریعے تجارت نہیں ہورہی کیونکہ عین درمیان میں بھارت واقع ہے جس کی وجہ سے نیپال اور بھوٹان کی مصنوعات کوپاکستان کے راستے افغانستان اور وسطی ایشیا تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح بنگلہ دیش پاکستان، چین اور وسطی ایشیا تک اپنی اشیاء پہنچانے کیلئے مختصر زمینی راستے تک رسائی نہیں رکھتا۔ تاہم سری لنکا اور مالدیپ گوادر کے راستے چین اور وسطی ایشیا تک اپنے راستے استوار کرسکتے ہیں۔ اسی طرح نیپال اور بھوٹان چین تک براہ راست رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر وفد کے نائب سربراہ شہریار علی ملک نے کہا کہ سارک ممالک کے دنیا کے دیگر ممالک اور خطوں سے تجارتی حجم اور تعلقات میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس کے برعکس سارک کے رکن ممالک کے مابین تجارت کا حجم استعداد کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے محصولات میں مرحلہ وار کمی اور غیرمحصولاتی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے نتیجے میں رکن ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت ممکن ہو سکے گی۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر حمید اختر چاڈا نے اس موقع پر کہا کہ بہتر انفراسٹرکچر اور رابطوں میں اضافے سے افغانستان اور سنٹرل ایشیا کو فائدہ پہنچے گا۔ ان ممالک تک پہنچنے کیلئے پاکستان ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ