پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:19

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائوکے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 900سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس 44ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 45ہزار پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جبکہ 199 ارب سے زائد روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 93 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔

کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک، اینگرو پولیمر، دیوان موٹرز، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، عائشہ سٹیل مل، سوئی سدرن گیس، پاور سیمنٹ، دوست اسٹیل مل، دیوان سیمنٹ، ازگارڈ نائن، انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ، سوئی نادرن گیس، صدیق سنز ٹن اور لوٹے کیمیکل سرفہرست رہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے پہلے دن مثبت رہی اور مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تین دن تک دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1533.38 پوائنٹس بڑھ گیا۔ منافع بخش شعبوں میں خریداری اور مستقبل کے سودوں میں انویسٹر زکی دلچسپی زیادہ ہونے سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 46094 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا تھا تاہم مارکیٹ کریکشن کے باعث گذشتہ ہفتے انڈیکس 43975 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آگیا تھا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 956.95 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44337.44 پوائنٹس سے بڑھ کر 45294.39 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 537.49 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 23639.59 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31096.99 پوائنٹس سے بڑھ کر 31778.82 پوائنٹس ہو گیا۔

مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1800 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 939 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 786 میں کمی اور 75 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 16 کروڑ 55 لاکھ 16 ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 8 ارب ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم 7 کروڑ 52 لاکھ 87 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 4 ارب تک محدود دیکھی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی