چین ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے قیام کی مثبت طور پر حمایت کرتا ہے، فریقین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لئے مشترکہ مشاورت کو فروغ دینا چاہتے ہیں

ْ چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کا ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے قیام پر تہنیتی پیغام

پیر 24 جولائی 2017 17:47

چین ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے قیام کی مثبت طور پر حمایت کرتا ہے، فریقین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لئے مشترکہ مشاورت کو فروغ دینا چاہتے ہیں
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے قیام کی مثبت طور پر حمایت کرتا ہے، فریقین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لئے مشترکہ مشاورت کو فروغ دینا چاہتا۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے قیام کی کانگرس کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ مستحکم اور موثر مالیاتی نظام کا قیام دنیا کی معیشت کی پائیدار ترقی کی اہم بنیاد ہے۔چین ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے قیام کی مثبت طور پر حمایت کرتا ہے۔باہمی رابطوں اور تعاون ،مشترکہ انتظام اور شراکت داری کے مقصد پر علاقائی مالیاتی وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا اور مختلف ممالک خاص طور پر نئی معیشتوں کی ترقی کی حمایت کی جائے گی۔چین متعلقہ فریقین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لئے مشترکہ مشاورت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن طاقتور حمایت فراہم کرسکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu