پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں 45 کھرب 30 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

پیر 24 جولائی 2017 20:04

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں 45 کھرب 30 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کواتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 45300،45400 اور 45500 کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 45 ارب30 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 13.55فیصد کم جبکہ63.58 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث کاروبارکا آغازمنفی زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس44270 پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیرکی اطلاعات کی خبروں کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی ، اسٹیل اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہو گئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 45566 کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 234.82 پوائنٹس اضافے سے 45529.21 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ پیر کو مجموعی طو رپر10 کروڑ58 لاکھ56ہزار 640 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو جمعہ کی نسبت1 کروڑ65 لاکھ96 ہزار شیئرز کم ہے ۔ مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 213 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،106 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں 43 ارب50کروڑ92 لاکھ18 ہزار891 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 93 کھرب52ارب32 کروڑ46 لاکھ24ہزار 756روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتارچڑھائو کے حساب سے پیرکو نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت 415.00 روپے اضافے سی10200.00روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت145.00 روپے اضافے سی3170.00 روپے ہو گئی ۔

نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت145.00 روپے کمی سی2755.00 روپے اور سائفر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 33.95 روپے کمی سے 1954 روپے پر بند ہوئی ۔پیرکو ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 2 کروڑ27 لاکھ28ہزار 500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت 1.28روپے اضافے سی39.91 روپے اور ایزی گارڈنائن کی سرگرمیاں72 لاکھ29 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت 91پیسے اضافے سی12.97 روپے ہو گئی ۔ پیرکو کے ایس ای 30 انڈیکس 113.90 پوائنٹس اضافے سے 23753.49 روپے ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 432.88 پوائنٹس اضافے سے 77521.59 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 148.53 پوائنٹس اضافے سی31927.35 پوائنٹس بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد