مقامی سطح پر بھی ایل پی جی کی قیمت میں20روپے کلو کا اضافہ ہوگیا

پیر 31 جولائی 2017 20:56

مقامی سطح پر بھی ایل پی جی کی قیمت میں20روپے کلو کا اضافہ ہوگیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 89ڈالر فی ٹن اضافے سے مقامی سطح پر بھی ایل پی جی کی قیمت میں20روپے کلو کا اضافہ ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت89ڈالر اضافہ کے بعد قیمت359ڈالر سے بڑھ کر 448ڈالر پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد مقامی سطح پر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے بھی قیمت میں 20روپے فی کلو،230روپے گھریلو سیلنڈر اور 900روپے کمرشل سیلنڈر میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان، ایل پی جی چیمبر آف پاکستان اور ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے ایل پی جی 2017کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ا سرکاری ایل پی جی کمپنی ایس ایس جی سی حکومت کو بدنام کرنے اور وزارت پٹرولیم کی 4سال کی محنت پر پانی پھیر نے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں ایل پی جی کی کمی،سرکاری ٹرمینل ایس ایس جی سی کی ہٹ دھرمی کے باعث ہوئی جس کے باعث طلب اور رسد میں خلاء پیدا ہونے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور ایس ایس جی سی ٹرمینل پر ایل پی جی کے جہاز خالی کرانے سے انکار کیا جارہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام نے ایس ایس جی سی کے خلاف مظاہروں کا فیصلہ کر لیا ہے،دوسری جانب قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت85روپے ،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ اورپشاور میں90روپے ، رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر میں110روپے ،راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، مٹیاری، ٹھٹھہ، دادو، جام شورو، شکار پور میں115روپے جبکہ گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ میں120روپے کلو ہوگئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی