یونائٹڈ بزنس گروپ کی شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیر اعظم ترقی اور خوشحالی کے مقاصد کے حصول کیلئے معیشت میں بہتری پر توجہ مرکوز کریں گے ‘افتخار علی ملک

بدھ 2 اگست 2017 15:58

یونائٹڈ بزنس گروپ کی شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) یونائٹڈ بزنس گروپ نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملک بھر میں ترقی اور خوشحالی کے مقاصد کے حصول کے لئے معیشت میں بہتری پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں یو بی جی کے چیئرمین اور نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے کہا کہ کاروباری برادری امید کرتی ہے کہ حکومت نجی شعبے سے مشاورت کے ساتھ نئی اقتصادی پالیسیاں بنائے گی کیونکہ وہ ملک کی معیشت میں اہم شراکت دار ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاہد خاقان عباسی کے دور میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا جبکہ بیرونی دنیا کے ساتھ ملک کے اقتصادی تعلقات عام طور پر اور علاقائی ممالک کے ساتھ خاص طور پر مزید مضبوط ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سارک ممبر ممالک، خاص طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان پائیدار اقتصادی و تجارتی تعلقات کے لئے پالیسی اقدامات پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں استحکام اور جمہوریت کے تسلسل سے اقتصادی بحران دور ہو گا اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے، ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔ افتخار علی ملک نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی مفادات کو دفن کرکے قومی مفاد میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام اقتصادی ترقی کے لئے دنیا بھر میں ایک اہم عنصر ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر ملک کی قومی معیشت اس کی برآمدات پر مبنی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے جس کا محور دنیا بھر میں اپنی برآمد میں اضافہ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاہد خاقان عباسی اقتصادی اصلاحات نافذ اور کاروبار دوست ماحول پیدہ کرنے کی کوشش کریں گے، ہمیں امید ہے کہ نئے منتخب وزیر اعظم اقتصادی بحالی کیلئے ہر ممکن اور ضروری اقدامات کریں گے اور پاکستان میں سست معیشت کو تیز تر کرنے اور اس ضمن میں بڑے اقدامات کی منظوری دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء سیاسی طور پر مستحکم حکومت اور مستحکم معیشت سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو تیز رفتار صنعتی ترقی کے لئے بجلی اور گیس ٹیرف کی خصوصی پیکیج پیش کرنا چاہیے کیونکہ مہنگے ٹیرف اور زیادہ ٹیکسوں کے نتیجے میں پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے اور پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد