خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اوریکل کے انتخاب سے بینکنگ خدمات کو جدید ترین بنا لیا

بدھ 2 اگست 2017 16:42

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اوریکل کے انتخاب سے بینکنگ خدمات کو جدید ترین بنا لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء)خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے آئی ٹی انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے، کاروباری کارکردگی میں اضافے اور بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے اوریکل انجینئرڈ سسٹمز کا انتخاب کرلیا ہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا شمار اب دنیا کے ان مائیکرو فنانس بینکوں کی صف میں ہوگیا ہے جنہوں نے اپنی اہم بینکاری ایپلی کیشنز کو اوریکل ایگزا اسٹیک پر منتقل کیا ہے۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو اپنے 2020ء تک کے توسیعی منصوبے اور نئی حاصل کی گئی جدید مرکزی بینکنگ ایپلی کیشن کے لیے بھروسہ مند، تیز تر اور قابل توسیع انفرااسٹرکچر کی ضرورت تھی تاکہ اپنی کارکردگی میں اضافہ کرسکے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اپنے ڈیٹا سینٹر کو مجتمع رکھنے اور آپریشنل اخراجات کو کم رکھنے کے لیے انتظامی دیکھ بھال کے امور میں افرادی شمولیت کو بھی کم کرنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او محمد غالب نشتر نے کہا کہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان میں دیگر مائیکروفنانس بینکوں کے مقابلے میں ہمارے سب سے زیادہ صارفین ہیں۔ صارفین میں 5 لاکھ قرضہ لینے والے اور 14 لاکھ سے زیادہ بچت صارفین ہیں۔ ہماری مالیاتی خدمات سے غریب ، کم آمدنی والا طبقہ مستفید ہورہا ہے اور وہ ان خدمات سے اپنا معیار زندگی بہتر بنارہا ہے۔

ہم نے مائیکرو فنانس بینکنگ کے شعبے میں ایک معیار قائم کردیا ہے اور اسکے مزید فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں تک خدمات پہنچائیں جو مالیاتی خدمات سے محروم ہیں اور انہیں بہترین مصنوعات اور خدمات فراہم کی جائیں اور اسی لیے ٹیکنالوجی اور مرکزی بینکنگ سسٹمز مستحکم بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی۔ ہم اس تبدیلی کے لیے اوریکل کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

کنٹری ڈائریکٹر، کلائوڈ پلیٹ فارم گروپ، اوریکل پاکستان، وقاص ہاشمی نے کہا کہ تیز تر اور موثر آئی ٹی انفرااسٹرکچر مالی ادارے کے لیے انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے اور جدید مصنوعات اور خدمات اپنے صارفین کو فراہم کرسکے۔ کئی ایسے اداروں نے اوریکل سلوشنز کے ذریعے اہم ترین فائدے حاصل کئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک بھی اسی طرح ان مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوگا اور اوریکل انفرااسٹرکچر پر مرکزی بینکنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے جو اوریکل انجینئرڈ سسٹمز لیے ہیں ان میں اوریکل ایگزا ڈیٹا ڈیٹابیس مشین X6-2، اوریکل ایگزالوجک الاسٹک کلائوڈ X6-2 اور اوریکل ZFS اسٹوریج شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد