فیصل آباد:انجمن دال مونگ ایسوسی ایشن نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دال فیکٹری مالکان پر لگایا گیا نیا ٹیکس مسترد کر دیا

انتظامیہ نے زبردستی اس ٹیکس کا نفاذ کرنے کی کوشش کی تو دال بنانے والی فیکٹریاں بند کر دی جائیں گی ،ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران سپریم کونسل کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے،انجمن آڑھتیاں

جمعہ 4 اگست 2017 22:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء)انجمن دال مونگ ایسوسی ایشن نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دال فیکٹری مالکان پر لگایا گیا نیا ٹیکس مسترد کر دیا ہے۔اگر انتظامیہ نے زبردستی اس ٹیکس کا نفاذ کرنے کی کوشش کی تو دال بنانے والی فیکٹریاں بند کر دی جائیں گی ۔ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران سپریم کونسل کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانجمن آڑھتیاں کے جنرل سیکر ٹری اور دال مونگ ایسوسی ایشن کے صدر رانا ایوب اسلم منج نے مقامی ہوٹل میں ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سر پرست اعلیٰ میاں گلزار ،جنرل سیکر ٹری چوہدری ممتاز حسن ،شیخ رضوان گلزار حافظ عبدالقیوم،رانا عامر ،افسر علی،فقیراللہ چوہدری اور دیگر فیکٹری مالکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

رانا ایوب اسلم منج نے کہا کہ دال فیکٹری مالکان اس وقت محکمہ فوڈ،مارکیٹ کمیٹی ،میونسپل کارپوریشن کی لائسینس فیس سمیت دیگر ٹیکسز ادا کر رہے ہیں اب پیور فوڈ اتھارٹی کا نیا ٹیکس ان کے اوپر لاگو کیا جا رہا ہے جسے کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کی فیس 25ہزار روپے بھی انہیں قبول نہیں سٹی میئر فیصل آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کارپوریشن کی پرانی فیس بحال رکھی جائے۔اپنے تمام تحفظات سے انجمن تاجران سپریم کونسل کو آگاہ کر دیا گیا ہے ان کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس