لاہور ، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا رجحان جاری

منگل 8 اگست 2017 20:08

لاہور ، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا رجحان جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میںخود ساختہ اضافے کا رجحان جاری ہے اوریہ اضافہ گزشتہ چار روز سے مسلسل کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں چینی کی پچاس کلو کی بوری اضافے کے چوتھے روز 100 روپے مزید بڑھ گئی ہے اس اضافے کے ساتھ مذکورہ بوری کی قیمت 2850 روپے ہو گئی ہے جبکہ شوگر ملز نے تاحال اوپن مارکیٹ اور اکبری منڈی میں چینی کی سپلائی بحال نہیں کی اوپن مارکیٹ میں چینی سرکاری ریٹ سے 10 روپے تجاوز کرکی65 روپے ہوگئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کے سرکاری نرخ 55 روپے فی کلو مقرر ہیں لیکن اوپن مارکیٹ میں چینی سرکاری ریٹ 55روپے کے برعکس65 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہے اس حوالے سے صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف نے کہا کے کہ شوگر ملز نے چینی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے حافظ محمد عارف نے کہا ہے کہ شوگر ملیں فاضل چینی بیرون ممالک برآمد کرنے کیلئے ربیٹ مانگ رہی ہیں مطالبات منظور نہ ہونے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی چینی کی سپلائی روک دی ہے اوپن مارکیٹ کے صارفین نے چینی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے چینی کی قیمت کو کنٹرول کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز