اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید 4روپے فی کلو اضافہ،شوگر ملز مافیا نے مصنوعی قلت پیدا کی ،لائسنس منسوخ کیے جائیں ‘ قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیں

بدھ 9 اگست 2017 22:54

اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید 4روپے فی کلو اضافہ،شوگر ملز مافیا نے مصنوعی قلت پیدا کی ،لائسنس منسوخ کیے جائیں ‘ قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی سپلائی بحال نہ ہونے سے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،تھوک مارکیٹ میں 50 کلو کا تھیلا مزید 200 روپے کلو مہنگا ہوگیا،سپلائی معطل ہونے سے تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز50 کلو چینی کا تھیلا مزید 200 روپے مہنگا ہوگیا جس سے پرچون سطح پر چینی کی قیمت62روپے سے بڑھ کر 66 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق چینی کی سپلائی بحال نہ ہونے سے مارکیٹ میں چینی کی قلت پیدا ہو جائے گی جس سے قیمتوںمیں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے فی کلو کمی دیکھی گئی، مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت 12روپے کمی سے 199روپے سے 187روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی۔علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی جس کے متن میںکہا گیا ہے کہ شوگر ملز مافیا نے مصنوعی قلت پیدا کی جس سے صوبہ بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے شوگر ملز مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کرے اور باری جرمانہ عائد کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین