پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.181 بلین روپے کے سودے

جمعرات 17 اگست 2017 22:08

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.181 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.955 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.181 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 15389 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.479 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.205 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.048 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 289.472 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 71.279 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 57.057 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 18.539 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 12.250 ملین روپے رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu