صدیق میموریل لیگ کرکٹ،مجاہد جیم خانہ گروپ چیمپئین بن کر کوآٹر فائنل میں رسائی

جمعرات 17 اگست 2017 22:10

صدیق میموریل لیگ کرکٹ،مجاہد جیم خانہ گروپ چیمپئین بن کر کوآٹر فائنل میں رسائی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پاک فلیگ کرکٹ کلب کے سی سی زون 2 کے زیر اہتمام کراچی کے مختلف گرائونڈ پر جاری پہلے محمد صدیق میموریل فیسٹول لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ "B" میں مجاہد جیم خانہ نے مد مقابل الحسینی سی سی کو 8 وکٹوں کی ہزہمت سے دو چار کر کے اپنے مسلسل تینوں میچ میں کامیا بی کے ساتھ گروپ چیمپئین کی حیثیت سے کو آٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

سینئر تجر بہ کار آل رائونڈ ر رضوان قریشی نے جارحا نہ نا قابل شکست 63 رنز اور اکبر خان 47 رنز کی اننگ۔ کپتا ن یونس خان کی نپی تلی بولنگ 2 وکٹیں مجاہد جیم خانہ کو کامیا بی سے ہمکنار کر ایا۔ پاک فلیگ کرکٹ کلب گرائونڈ پر الحسینی سی سی نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 30 اورز میں 8 وکٹوں کے خسارے پر 174 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

محمد غفور نے عمدگی سے بیٹنگ کی اور 33 گیندوں پر 47 رنز میں 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے، محمد اوسامہ نے 33 رنز 27 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے بنائے۔

فیض اللہ نے 26 گیندوں پر 34 رنز میں 3 چوکے رسید کیے، ذاکر علی نے 26 رنز 2 چوکوں کے سہارے سے بنائے، فاتح ٹیم کے کپتان آف اسپنر یونس خان نے کفایتی بولنگ کر تے ہوئے 30 رنز کے بدلے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں مجاہد جیم خانہ نے اپنے وپنگ بیٹسمینوں کی عمدہ بیٹنگ اور ٹیلینٹڈ علی رضا کی شاندار نا قابل شکست نصف سنچری 51 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 175 رنز 17.4 اوورز میں صرف2 وکٹیںکھو کر حاصل کر لیا۔

تجر بہ کار آل رائونڈ ر رضوان قریشی نے 40 گیندوں پر 63 رنز کی عمدہ باری میں 7 مرتبہ بال کو بائونڈری لائین کی سیر کرائی اور ایک چھکا بھی لگایا۔ اکبر آفرید ی نے 47 رنز بنانے میں 26 گیندیں کھلیں اور 6 خوبصورت چوکے بھی لگائے۔ دونوں کے درمیان 110 رنز کی شاندار اوپنگ شراکت بھی قائم ہوئی۔ ٹیلینٹڈ بیٹسمین علی رضا نے جارحا نہ نا قابل شکست نصف سنچری 51 رنز 26 گیندیں کھیلی جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل تھے ۔ محمد اوسامہ اور حنیف خا ن نے ایک ایک وکٹ لی۔ امپا ئرنگ کے فرائض محمد شکیل اور فراز نے نبھائی جبکہ آفیشل اسکور محمد رضا عباسی تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن