بینکاری کے کلیدی شعبہ میںنتیجہ خیز اصلاحات کے فقدان ہے،

مخصوص گروپوں کو قرضے دینے سے تاجرسود خوروں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،جی ڈی پی کے مقابلہ قرضوں کے شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، ریگولیٹ کیا جائے،ایف پی سی سی آئی

ہفتہ 19 اگست 2017 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء)ایف پی سی سی آئی کی ریجنل کمیٹی برائے صنعت کے چئیرمین عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے بینکاری کے کلیدی شعبہ میںنتیجہ خیز اصلاحات کے فقدان کی وجہ سے یہ شعبہ معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہے ہیں جبکہ انھیں ریگولیٹ کرنے والا ادارہ سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی اس سلسلہ میں لائق تحسین کردار ادا نہیں کر رہا ہے۔

بینکوں کی جانب سے زرعی اور کمرشل قرضوں میں اضافہ کی رپورٹیں جاری اور شائع ہوتی رہتی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ پچیس سال سے جی ڈی پی کے مقابلہ میںبینکوں کی جانب سے دئیے جانے والے قرضوں کے شرح مسلسل کم ہو رہی ہے جو ملکی ترقی کیلئے ضرر رساں ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی بینک نے اصلاحات کے نام پر جو اقدامات کئے ہیں ان کے خاطر خواہ نتائج برامد نہیں ہوئے ہیں اس لئے اس ادارے کو اپنا طریقہ کار بدلنا ہو گا کیونکہ اس وقت بینکوں کی ترجیح ملک کے بیس بڑے کاروباری خاندان ہیں جبکہ قرضوں کا ستر فیصد کارپوریٹ سیکٹر کو مل رہا ہے اور زرعی قرضوں میں سے نوے فیصد سے زیادہ صرف ایک صوبے کو دئیے جا رہے ہیں جو استحصال ہے۔

(جاری ہے)

عام کھاتہ داروں کو مسلسل منفی منافع دیا جا رہا ہے جس سے اس صنعت پر سے عوام کا اعتماد ختم ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بینک اپنی مصنوعات کی تعداد اور خدمات کا دائرہ بڑھا رہے ہیں مگر ابھی تک انکا کردار قابل تعریف نہیں ہے جسکی وجہ سے بہت سے تاجر وسرمایہ کار سود خوروں کے رحم و کرم پر رہتے ہیں کیونکہ ان سے قرضہ لینا انتہائی آسان ہوتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بینک جن شعبوں کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں انھیں کاروبار کیلئے پر کشش بنایا جائے اور ساتھ ہی بینکوں پر اس ضمن میں دبائو بھی بڑھایا جائے۔ برانچ لیس بینکنگ کو بھرپور توجہ دی جائے تاکہ جن علاقوں تک بینکوں کی رسائی نہیں ہے وہاں کی عوام کو بھی بینکاری کی سہولت دی جا سکے جس سے صنعت، تجارت، زراعت اور بینکاری کے شعبوں میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس