ٹیکسٹائل و چمڑے کی مصنوعات اور اناج کی دوگنا برآمدی صلاحیت موجود ہے، ابراہیم قریشی

ہفتہ 19 اگست 2017 17:13

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء)آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی نے وزیراعظم اور ان کی نئی کابینہ کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں گھریلو ٹیکسٹائل و چمڑے کی مصنوعات اور اناج کی دوگنا برآمدی صلاحیت موجود ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 13 ارب ڈالر کی برآمدی استعداد ہے، ملک میں گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات، چمڑے کی مصنوعات اور اناج کی سالانہ دوگنا برآمدی صلاحیت موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ صنعت کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دینے کے لئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے جس میں نہ صرف مینوفیکچررز کی معاونت ہو بلکہ ہمارے ورکرز کو بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپیل کی کہ حکومت چین کی طرز پر تیز صنعتی شرح نمو کے لئے بجلی اور گیس کے خصوصی پیکج فراہم کرے۔

نرخوں میں اضافے اور ٹیکسوں کے نتیجہ میں پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کیا جا سکتا اور برآمدات میں کافی حد تک کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی، تھائی لینڈ اور ایران کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں (ایف ٹی ایز) کے لئے مذاکرات جاری ہیں، انہیں ملکی مفاد میں جلد از جلد حتمی شکل دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اسی طرز پر لاطینی امریکہ کے ساتھ بھی آزادانہ تجارتی معاہدوں کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ ابراہیم قریشی نے کہا کہ جنوبی امریکہ کی مارکیٹوں میں بہت مواقع ہیں اور بروقت اقدامات کے ذریعے پاکستان وہاں داخل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن، برازیل، کولمبیا اور کیوبا میں بڑی درآمدی صلاحیت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ