سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری بورڈ نے معلومات کی آن لائن فراہمی کا عمل شروع کر دیا

اتوار 20 اگست 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری بورڈ نے معلومات کی آن لائن فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے سرمایہ کار دوست ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے ترجمان شاہجہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بورڈ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مسائل کے خاتمہ کیلئے ہر طرح کی ممکنہ معاونت فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بورڈ ملک کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹو موبائلز کے شعبہ میں کئی کمپنیاں بھاری سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں جس کی بنیادی وجہ شعبہ کیلئے مرتب کی گئی حکومت کی دانشمندانہ پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے سرمایہ کار اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے حوالے سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں خصوصی روڈ شو منعقد کئے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu