- Home
- Business
- Business News
- یونائیٹڈ بزنس گروپ کی تین سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے صرف ..
یونائیٹڈ بزنس گروپ کی تین سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے صرف ذاتی مفادات سمیٹے ، بزنس مین پینل
بدھ 23 اگست 2017 16:00
(جاری ہے)
یہ دونوں گروپ میں الیکشن نہیں ہونے دے رہے ہیں بلکہ ڈکٹیٹرشپ کو پروان چڑھا رہے ہیں۔
اس گروپ کے بڑوں نے اپنے مفادات کی وجہ سے تین سال میں اپنا منشور تک نہیں بننے دیاجسکی وجہ سے کئی بڑے تاجر رہنما اپنی راہیں جدا کر چکے ہیں۔یو بی جی کے رہنما ایس ایم منیر نے ایف پی سی سی آئی کے صدور کو مفلوج کر کے رکھا ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے کا سربراہ ایک میٹرک پاس کو بنایا گیا جبکہ گزشتہ تین سال سے جان بوجھ کر ایف پی سی سی آئی میں کسی کل وقتی سیکرٹری جنرل کی خدمات حاصل نہیں کی گئیں تاکہ جوئنیر سٹاف کو بلیک میل کر کے من مانیاں کی جا سکیں جو قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بلوچستان جو سی پیک کی وجہ سے اہمیت حاصل کر گیا ہے کے چیمبروں اور ایسوسی ایشنز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ اندورن سندھ کے چیمبرز اور تجارتی تنظیموں کا استحصال جاری ہے جس سے بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ غلام علی،شیخ اسلم ،احمد جواد اورمیاں عثمان نے مزیدکہا کہ ملکی برامدات اور معیشت کی تباہی میں وہ لوگ ملوث ہیں جنھوں نے ملک بھر کی کاروباری برادری کی ترجمانی اورانکے حقوق کی جنگ لڑنے کے نام پر ووٹ لے کر انکے مسائل حل کرنے کے بجائے سودے بازی کے زریعے ذاتی مفادات سمیٹنا شروع کر دئیے۔ایف پی سی سی آئی پر قبضے کیلئے ٹڈاپ کا نام اوروسائل پانی کی طرح بہائے گئے اورمن پسند لوگوں کو نوازنے کیلئے تمام اصول قوانین پامال کئے گئے۔اس صورتحال میں متعدد تجارتی تنظیمیں یو بی جی سے نکلنے کیلئے پر تول رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کاروباری برادری یو بی جی رہنمائوں کے ذاتی ایجنڈے کو پہچان لے اور مزید انکے دھوکے میں نہ آئے۔Browse Latest Business News in Urdu
ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..
چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی
چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا
فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی
سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ
سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی
گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل
چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..
PSX Live Index
Updated: 01:59:02pm | 29-03-2024
Status: Closed | Volume: 313,035,305 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary