ایس ای سی پی نے بنک آف پنجاب کے حصص کی قیمتوں کے معاملہ میں مبینہ ساز باز کی تحقیقات شروع کردیں

بدھ 23 اگست 2017 20:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بنک آف پنجاب کے حصص کی قیمتوں کے معاملہ میں مبینہ ساز باز کی تحقیقات شروع کردیں۔ یہ بات ایس ای سی پی حکام نے بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری کو بریفنگ کے دوران بتائی۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اس کی رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کر دی جائے گی تاہم اس کے لئے مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ مئی 2016 سے مارچ 2017 کے دوران جب حصص کی قیمتوں سے متعلق مبینہ ساز باز کی گئی تو اس عرصہ میں دس ہزار افراد اور اداروں نے حصص کا کاروبار کیا، اس لئے اس کی تحقیقات مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر یہ معاملہ محض قانون کی خلاف ورزی ہوا تو اس کی تحقیقات آسان اور جلد مکمل ہوں گی۔ ایس ای سی پی کے حکام نے بتایا کہ بنک آف پنجاب کے حصص کے کاروبار میں بنک کے تقریباً 134 ملازمین شامل تھے جن میں سے کچھ نے منافع کمایا اور کچھ کو نقصان ہوا جبکہ دیگر نے اپنے حصص فروخت نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ جن شکایت کنندگان نے حصص کی قیمتوں میں ساز باز کا الزام عائد کیا ہے انہیں بھی اس حوالے سے ریکارڈ فراہم کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے گفٹ سکیم کے ذریعے مبینہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ٹیکس چوری کے معاملات کی مانیٹرنگ کرنا بورڈ کا معمول کا کام ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایسے تمام کیسز منی لانڈرنگ سے متعلق ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت گفٹ ارینجمنٹ کے ذریعے 2785 کیسز کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اگر کہیں یہ ثابت ہو گیا کہ اس سکیم کے تحت ٹیکس چوری کی گئی ہے تو اس پر انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثنا سولر پینل جنریٹر سسٹم کی درآمد کے معاملہ پر قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ اور انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکام کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران سینیٹرز محسن خان لغاری، عائشہ رضا فاروق، کامل علی آغا، سعود مجید، عثمان سیف اللہ اور محسن عزیز کے علاوہ ایس ای سی پی، ایف بی آر، بنک آف پنجاب کے حکام اور دیگر شراکت داروں نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی