جرگے کے فیصلے پر مقتول جوڑے کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلئے گئے

پولیس کے مطابق نوجوان لڑکے اور لڑکی کو ان کے والد اور چچائوں نے کرنٹ لگا کر قتل کیا تھا

بدھ 13 ستمبر 2017 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) کراچی میں پسند کی شادی کی خواہش جرم بن گئی ،جرگہ کے حکم پر کرنٹ لگا کر قتل کیے گئے لڑکے اور لڑکی کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں ہیں۔پولیس کے مطابق نوجوان لڑکے اور لڑکی کو ان کے والد اور چچاوں نے کرنٹ لگا کر قتل کیا تھا۔ابراہیم حیدری کے علاقے علی گوٹھ میں 14 اگست کو 18 سالہ غنی الرحمان اور 17 سالہ دختر بجا گھر سے بھاگ کر حیدر آباد چلے گئے تاہم 15 اگست کو دونوں نوجوانوں کو جرگہ کے فیصلے پر کرنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا۔

بدھ کوعدالت کے حکم پر فارنسک ماہرین نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی،جس میں پولیس سرجن اعجاز کھوکھر، خاتون ایم ایل او سمیعہ سعید، ڈاکٹر فتح مرزااور ڈاکٹر قرار عباس شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر قرار عباس کے مطابق لڑکی اور لڑکے کی لاشوں پر تشدد اور ہیوی کرنٹ کے نشانات ملے ہیں۔لڑکے کے سرپر تشدد اور لڑکی کے کاندھوں اور پیروں پر نشانات ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے ہاتھ پر کرنٹ کا نشان واضح ہے جبکہ لڑکے کے سینے اور ہاتھ پر بھی تیز کرنٹ لگایا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ تفتیش کی جائے گی کہ کہیں زہر تو نہیں دیا گیا۔ قتل کے بعد دونوں کو خفیہ طور پر قبرستان میں دفنا دیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ابراہیم حیدری پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جرگے کا سرپنیج سرتاج تا حال فرارہے،جس کی گرفتاری کے کئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم مقتول لڑکی اور لڑکے کے والد اور چچاوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ