کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ماریشس چیمبر کے درمیان ایم او یو پر دستخط

پاکستان اور ماریشس کے درمیان دو طرفہ تجارت اور تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات تیار کرنے پر اتفاق

بدھ 13 ستمبر 2017 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) کراچی چیمبر آف کامرس ایںڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) اور ماریشس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایم سی سی آئی ) کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو) کا معاہدہ طے پایا ہے جس میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان دو طرفہ تجارت اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات تیار کرنے پر اتفاق کیا گیاہے۔

ایم سی سی آئی کے صدر عظیم نے پورٹ لوئیس ماریشس میں پاکستانی ہائی کمیشن زاہد احمد خان جتوئی کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کیے۔ ایم یو او کی دستاویز ایم سی سی آئی کے بورڈ ممبر شہزاد عبداللہ احمد لے کر کراچی چیمبر پہنچے تاکہ کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو کی دستخط سے معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے۔

(جاری ہے)

شمیم احمد فرپو نے سادہ مگر پروقار تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پرماریشس کے اعزازی قونصل جنرل سہیل یاسین سلیمان، سینئر نائب صدر کے سی سی آئی آصف نثار، نائب صدر محمد یونس سومرو اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ ایم اویو کے مطابق کے سی سی آئی اور ایم سی سی آئی نے باہمی دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں چیمبرز کے تاجروصنعتکاروں کے درمیان رابطوں اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیاہے اور ساتھ ہی دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے امکانات کو بھی تسلیم کریں گے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک میں موجود قوانین اور قواعد و ضوابط کے فریم ورک کے اندر رہ کر دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید توسیع دینے کی کوشیشیں بھی کی جائیں گی۔اس موقع پر ماریشس کے اعزازی قونصل جنرل سہیل یاسین سلیمان نے کے سی سی سی آئی اور ماریشس چیمبر آف کامرس کے درمیان ایم او یو کو صحیح وقت پر درست سمت میں پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معائدہ مزید ایسے اقدامات کے لئے راہ ہموار کرے گا جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان بہتر تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ماریشس ایک شاندار ملک ہے جہاں کراچی کے کاروباری و صنعتی برادری نہ صرف اچھے کاروبار کر سکتی ہے بلکہ سیاحت کے بہترین مقامات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ماریشس چیمبر کے بورڈ ممبر شہزاد عبداللہ احمد جو پاکستان ماریشس جوائنٹ بزنس کونسل کے صدر بھی ہیں کہاکہ ماریشس ویسے تو ایک چھوٹا ملک ہے تاہم یہ افریقا کی47 ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے جس کے ذریعے کراچی کی تاجر وصنعتکار برادری ان تمام ممالک تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مواقعوں کی سرزمین ہونے کے ناطے ماریشس معیشت کے مختلف شعبوں میں شاندار اور پرکشش مواقع پیش کرتا ہے جن میں فشریز،ریئل اسٹیٹ، زراعت، ٹیکسٹائلز اور فارماسیوٹیکلز و دیگر شعبے قابل ذکر ہیں۔ قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو نے کہاکہ اگرچہ پاکستان اور ماریشس کء دہائیوں سے شاندار تعلقات سے لطف اندوز ہورہے ہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تجارت کا حجم دستیاب مواقع کے مطابق نہیں۔

اسی وجہ سے کے سی سی آئی نے ماریشس چیمبر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنا ضروری سمجھا۔انہوں نے کہاکہ مشترکہ کوششوں اوردونوں ملکوں کی تاجربرادری کے مابین زیادہ سے زیادہ رابطے استوار کرکے تجارت میں کمی پر قابو پایا جاسکتا ہے اور یہی واحد راستہ ہے۔کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو نے کہاکہ سی پیک نے نہ صرف پاکستان کی کاروباری اور صنعتی برادری کے لئے بہت سارے منافع بخش مواقع کھولے ہیں بلکہ ماریشین سمیت دنیا بھر کے تاجر اور صنعتکار اس سے مستفید ہو سکتے ہیں جو مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری یا شراکت داری کے ذریعے یقینی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تجارتی ترقی کے پلیٹ فارم کے موئثر تجزیے اور استعمال کے ذریعے دو طرفہ تجارت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جبکہ کے سی آئی آئی اور ایم سی سی آئی کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دو دوستانہ ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات