سرحد چیمبر آف کامرس اور پولیس حکام کا اجلاس ، تاجروں نے محرم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

منگل 26 ستمبر 2017 21:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے دوران تاجر برادری پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں نہ صرف محرم الحرام کے دوران بلکہ اسکے بعد بھی تاجر برادری اور عوام الناس کیساتھ ہر قسم کی تعاون جاری رہیگابھکاریوں اور قانون شکن عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس میں ایس ایس پی آپریشن سجاد خان سربراہی میں محرم الحرام میں امن امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے سرحد چیمبر آف کامرس کے ممبران کیساتھ اہم میٹینگ کا انعقاد ہوا میٹینگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا میٹنگ میں سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی محمد افضل ،سینئر نائب صدر محمد اقبال،نائب صدر عابد اللہ ،سہیل روف ،ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق ،ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر اور دیگر ممبران نے شہر میں امن امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کر کے ایس ایس پی آپریشن کو محرم الحرام کے دوران امن کے قیام کیلئے مختلف تجاویز پیش کی اور کہا کہ اس شہر کے امن کیلئے پشاور پولیس کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور محرم الحرام کے دوران تاجر برادری پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن نے سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر اور ممبران سے کہا کہ نہ صرف محرم الحرام کے دوران بلکہ اسکے بعد بھی تاجر برادری کیساتھ ہرقسم کی تعاون جاری رہیگا ایس ایس پی آپریشن نے تمام تجاویز کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی بھکاریوں کے خلاف مہم دوبارہ شروع کی جائیگی محرم الحرام کے دوران تاجر برادری اور عوام الناس کی مشکلات کی ازالے کا خاص خیال رکھا جائیگا دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے پشاور پولیس کی کاروائیاں جاری و ساری ہیں معمولی تنازغات میں تھانے کی سطح پر تاجر برادری کیساتھ مکمل تعاون کیا جایئگا محرم کے دوران تاجر برادری کے ممبران کو کارڈ ایشو کیا جائیگااور شہر کی امن کو خراب کر نے والے قانون شکن عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔

آخر میں سرحد چیمبر آف کامرس نے امن امان کی بحالی پر پشاور پولیس کی کارکردگی کو سراہااور ایس ایس پی آپریشن ،ایس پی سٹی ،ڈی ایس پیز ،اور ایس ایچ اوزکو اعزاز شیلڈ پیش کئے

Browse Latest Business News in Urdu