وزارت کامرس اور فوڈ اینڈ سیکیورٹی کی نا اہلی

ملک میں تاحال پیاز اور ٹماٹروں کے بحران پر قابو نا پایا جاسکا ، بھارت سے ٹماٹر اور پیاز درامد کرنے کے فیصلے پر تا حال عمل درامد نہ ہو سکا ،بھارت سے تین سالوں میں 28ارب 81 کروڑ روپے مالیت کے ٹماٹر اور پیاز خریدے گئے

منگل 26 ستمبر 2017 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) وزارت کامرس اور فوڈ اینڈ سیکیورٹی کی ناہلی ملک میں تاحال پیاز اور ٹماٹروں کے بحران پر قابو نا پایا جاسکا ، بھارت سے ٹماٹر اور پیاز درامد کرنے کے فیصلے پر تا حال عمل درامد نہ ہو سکا ،بھارت سے تین سالوں میں 28ارب 81 کروڑ روپے مالیت کے ٹماٹر اور پیاز خریدے گئے ذرائع کا کہنا ہے دونوں وزارتوں کی انا اہلی کی وجہ سے بحران پیدا ہوا ملک میں موجود پیاز کو ملکی ضروریات کو مد نظر رکھے بغیر ہی برآمد کر دیا گیا ہے جبکہ رواں سال بلوچستان سندھ اور پنجاب میں پیاز کی فصل گزشتہ برس سے تیس سے چالیس فیصد کم ہے جبکہ بلوچستان کو ئٹہ میں ٹماٹر کا سیزن ختم ہونے والا ہے اور کابل سے بھی ٹماٹر منگوایا جارہا ہے لیکن وہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کافی نہیں صوبہ سندھ میں ٹھٹھہ اور بدین کا ٹماٹر آئیدہ ماہ تک تیار ہو جائیگا ذرائع کا کہنا ہے اس صورت حال پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت واہگہ بارڈر سے ٹماٹروں کی خود ساختہ امپورٹ کو جاری رکھے تاکہ لک میں ٹماٹروں کے بحران پر قابو پایا جاسکے ورنہ ملک میں ٹماٹروں کی قیمت 300 روپے تک پہنچنے کا خدشہ لاحق ہوجائے گا دوسری جانب ٹماٹروں کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے جس کی وجہ ٹماٹروں کی فی ایکڑ پیداوار پر ہونے والے خرچ کے مقابلے میں کم نرخ ملنا ہے موجودہ زمینداروں کی جانب سے ٹماٹروں کی پیداوار میں کمی ہونے کی وجہ سے اس کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جسے گزشتہ 10 سالوں سے انڈیا سے امپورٹ کرکے پورا کیا جارہا ہے بھارت سے تین سالوں میں 28ارب 81 کروڑ روپے مالیت کے ٹماٹر اور پیاز خریدے گئے تاہم اب قیمتی زرمبادلہ بچانے کی حکمت عملی مرتب کی گئی جس کے تحت اپنے کسانوں کو فائدہ دینے کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے سبزیاں منگوائی جارہی ہیں2014میں جولائی سے نومبر تک بھارت سے 11 ارب 36 کروڑ روپے کے ٹماٹر اور پیاز خریدے گئے، سال 2015ئ میں 9ارب 58 کروڑ 32 لاکھ روپے کی زرعی اجناس بھارت سے منگوائی گئیں جبکہ 2016ئ میں 7 ارب 91 کروڑ 65 لاکھ کے پیاز اور ٹماٹر منگوائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت کو دور کرنے کیلئے بلوچستان سے پیاز اور ٹماٹر منگوائے جارہے ہیں نومبر میں سندھ سے ٹماٹر منگوائے جائیں گے جبکہ ملک کے دوسرے حصوں سے بھی ٹماٹر اور پیاز منگوائے جائیں گے جس سے قلت دور کرنے میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..