روسی مارکیٹ میں پاکستانی پھل اور سبزیوں کی برآمدات کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ماسکو میں پاکستانی کمرشل قونصلر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس اجلاس

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستانی ایکسپورٹرز نے روس کی منڈی میں ترکی، مراکش اور مصر سے مسابقت آسان بنانے کے لیے کینو کی برآمد پر 2500 ڈالر فی کنٹینر فریٹ سبسڈی کا مطالبہ کردیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں پاکستانی ایکسپورٹرز کو روس کی مارکیٹ میں درپیش مسائل پر ماسکو میں تعینات پاکستانی کمرشل قونصلرناصر حمید کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جاوید اختر اور ڈائریکٹر عبدالکریم میمن سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر قرنطینہ ڈپارٹمنٹ محمد سہیل شہزاد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پی ایف وی اے کے وفد میں چیئرمین اسلم پکھالی، سرپرست اعلیٰ وحید احمد، جنرل سیکریٹری کرنل (ریٹائرڈ) الیاس خان اور دیگر اراکین شامل تھے۔ اس موقع پر پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے روس کی مارکیٹ میں پاکستانی ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ترکی، مصر اور مراکش کی حکومتوں کی جانب سے کینو پر سبسڈی دی جاتی ہے جبکہ ان ملکوں کی کرنسیوں میں بھی گزشتہ دو سال کے دوران 35 سے 125 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے روسی مارکیٹ میں پاکستانی کینو مہنگا ہوگیا ہے اور نتیجہ میں گزشتہ سیزن میں ایکسپورٹرز کو 45 ملین ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے حریف ملکوں میں کینو بیج کے بغیر اور ظاہری بناوٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے، روس پاکستانی کینو کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں پاکستان اپنی مجموعی برآمدات کا 33فیصد حصہ ایکسپورٹ کرتا ہے اور روس کو چھوٹے سائز کا کینو برآمد کیا جاتا ہے، اگر حالیہ سیزن میں مسابقت کو آسان بنانے کے لیے فریٹ سبسڈی ادا نہ کی گئی تو پاکستان کے لیے کینو کی برآمد کا ہدف حاصل کرنا دشوار ہوگا اور زرمبادلہ کے نقصان کا سامنا ہوگا۔

وحید احمد نے بتایا کہ یورپی مارکیٹ پاکستانی کینو کے معیار اور کینکر کی موجودگی کی وجہ سے پہلے ہاتھ سے نکل رہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ روس کی مارکیٹ میں اپنا مقام برقرار رکھنے کے لیے ایکسپورٹرز کو 100 فیصد فریٹ سبسڈی فراہم کی جائے۔ ایسوسی ایشن کے وفد نے پاکستانی کمرشل قونصلر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو روس کی جانب سے پاکستانی کینو پر بھاری کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس عائد کیے جانے کے مسئلے سے بھی آگاہ کیا۔

ایکسپورٹرز نے بتایا کہ روسی حکام پاکستانی کینو کی ویلیو ایشن بھی زائد کرتے ہیں، اس مسئلے کے حل کے لیے پاکستانی وزارت تجارت اور روس کے متعلقہ وزارت کو مل کر کسٹم نظام میں تبدیلی لانا ہو گی۔ ماسکو میں تعینات پاکستانی کمرشل قونصل ناصر حمید نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ کی جانب سے ای ڈی ایف سیکریٹریٹ کو فریٹ سبسڈی کی فراہمی کی تجویز ارسال کی جائیگی۔

انہوں نے پی ایف وی اے پر بھی زور دیا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ای ڈی ایف سے فریٹ سبسڈی کی ادائیگی کی تجویز ارسال کی جائے۔ کمرشل قونصلر نے بتایا کہ روسی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات پر بھاری ڈیوٹی اور ٹیکسز کے بارے میں انہوں نے سفارشات وزارت تجارت کو ارسال کردی ہیں جس میں پاکستانی کینو پر روس میں کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کا تعین انوائس ویلیو کے لحاظ سے کرنے کے لیے ایف بی آر اور روسی کسٹم اتھارٹیز کے مابین ایک معاہدے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس موقع پر وحید احمد نے پاکستانی کمرشل قونصلر کو پاکستان میں آلو کی بھرپور پیداوار اور روس میں آلو کی فصل متاثر ہونے کی وجہ سے ملنے والے مواقع کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ روس نے پاکستان سے آلو کی درآمد کے لیے صرف 14کمپنیوں کو اجازت دی ہے تاہم روس میں آلو کی طلب سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کے تمام پاکستانی ایکسپورٹرز کو یکساں مواقع مہیا کیے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ رکاوٹوں کے خاتمے کی صورت میں پاکستان روس کو 20 سے 40 ملین ڈالر مالیت کا 50 سے 70 ہزار ٹن آلو برآمد کر سکتا ہے۔ وحید احمد نے روس میںپاکستانی آم کے لیے بہتر مواقع کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ روس پاکستانی آم کی بھی بڑی منڈی بن سکتا ہے تاہم آم پر بھی بھاری امپورٹ ڈیوٹی عائد ہے جس میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ سیزن سے قبل روسی مارکیٹ میں پاکستانی آم ایکسپورٹ کرنے کی تیاریاں کی جا سکیں۔

انہوں نے پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے جون 2018ء میں پاکستانی آم کی نمائش کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی۔ ماسکو میں تعینات پاکستانی کمرشل قونصلر نے آم کی تشہیری سرگرمی کے انعقاد کی تجویز کو سراہتے ہوئے تفصیلات اور مارکیٹنگ پلان ارسال کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس تجویز کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔دونوں ملکوں کے مابین بینکاری روابط کے بارے میں کمرشل قونصلر نے بتایا کہ اس بارے میں تجاویز وزارت تجارت کو ارسال کی جاچکی ہیں اور اس مسئلے کا حل بھی کچھ ہی عرصے میں متوقع ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات