اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور فاسٹ یونیورسٹی کا مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس کرنے پر اتفاق،فاسٹ یونیورسٹی کے طلبا سی پیک منصوبے کے تحت بننے والے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری اور اس کے معیشت پر اثرات پر ریسرچ کریں گے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد نے صنعتی شعبے اور معیشت کے مفاد میں مشترکہ ریسرچ منصوبے کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس سلسلے میں چیمبر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فاسٹ یونیورسٹی کے طلبا نے شرکت کی،اجلاس میں یہ طے پایا کہ فاسٹ یونیورسٹی کے طلبا سی پیک منصوبے کے تحت بننے والے اسپیشل اکنامک زونز میں کی جانے والی سرمایہ کاری اور اس کے معیشت پر اثرات کے بارے میں ریسرچ کریں گے، وہ سی پیک کے بارے میں حکومتی محکموں سے معلومات حاصل کریں گے اور ان اسپیشل اکنامک زونز کا پاکستان کے ماحول اور علاقائی تجارت پر کیا اثرات مرتب ہوں کے اس کے بارے میں بھی تحقیق کریں گے۔

طلبا اس بارے میں تحقیق کریں گے کہ سی پیک منصوبے کے تحت پورے ملک میں کل کتنے اسپیشل اکنامک زونز قائم کئے جائیں گے، ان زونز میں کس قسم کی صنعتیں لگائی جائیں گی اور ان زونز میں سرمایہ کاری کرنے پر چین و پاکستان کے سرمایہ کاروں کو کیا مراعات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وہ اس بارے میں بھی تحقیق کریں گے کہ سی پیک اسپیشل اکنامک زونز میں صنعتیں لگانے کا طریقہ کار کیا ہو گا اور ملکی و بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے پر کیا خاص مراعات فراہم کی جائیں گے۔

اس کے علاوہ طلبا اس بارے میں بھی تحقیق کریں گے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے سی پیک کے تحت بننے والے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کیلئے کیا معاہدات کئے ہوئے ہیں ۔ وہ معلومات میں کمی کا بھی جائزہ لیں گے اور سی پیک منصوبوں کے معاہدات کے بارے میں درست ڈیٹا و معلومات حاصل کرنے کے بارے میں بھی تحقیق کریں گے۔ طلبا اس بارے میں بھی تحقیق کریں گے کہ چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے جو رقم لگائی ہے اس کی واپس ادائیگی کب اور کتنے عرصے میں کی جائے گی اور کیا اس رقم میں کوئی گرانٹ بھی شامل ہے اور کتنی ہے۔

اس کے علاوہ طلبا تحقیق کریں گے کہ کتنے انٹرنیشنل سرمایہ کار اورممالک سی پیک میں حصہ لیں گے اور کن شعبوں میں حصہ لیں گے۔ وہ یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ حکومت نے سی پیک منصوبے کے بارے میں نجی شعبے کو معلومات فراہم کرنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔طلبا سی پیک اسپیشل اکنامک زونز کے ماحول پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تحقیق کریں گے اور خاص طور پر چین کی ماحول آلودہ کرنے والی جو صنعتیں ان زونز میں آئیں گی ان کی آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت پاکستان اور ہماری ماحولیات شعبے کی ایجنسیوں نے کیا منصوبہ بندی کر رکھی ہے اس پر بھی ریسرچ کریں گے۔

سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان کی خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت میں کیا بہتری متوقع ہے، حکومت کی ایکسپورٹ پالیسی میں کیا نئی چیزیں شامل کی جائیں گی اور نئی تجارتی پالیسی برآمدات کے بہتر فروغ کیلئے کن نئے ممالک پر توجہ مرکوز کرے گی ان معاملات پر بھی طلبا ریسرچ کریں گے۔ فاسٹ یونیورسٹی کے طلبا اپنی ریسرچ رپورٹس چیمبر کو نومبر کے دوسرے ہفتے تک فراہم کیں گے۔

اس موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید، سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار احمد مرزا نے کہا کہ چیمبر تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے میں مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے تا کہ ملک کیلئے پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیمبر اور فاسٹ یونیورسٹی کا باہمی اشتراک ان مقاصد کو حاصل کرنے کی طرف مثبت پیش رفت ثابت ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد