فیصل آباد چیمبر کے صدرکا مکران اور گوادر پورٹ کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران سے مزید 100 میگا واٹ بجلی فوری طور پر خریدنے کا خیر مقدم

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:00

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے مکران اور گوادر پورٹ کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران سے مزید 100 میگا واٹ بجلی فوری طور پر خریدنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جس سے ان علاقوں میں گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بلوچستان کے ان علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پہلے ہی ایران سے 100 میگا واٹ بجلی خرید رہا ہے جبکہ ایران مزید ایک سو میگا واٹ بجلی بیچنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے 100 میگا واٹ بجلی کو لانے کیلئے ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا فوری حکم دینے کو بھی سراہا اور کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اس علاقے کو نیشنل گرڈ سے بھی ملایا جائے تاکہ آئندہ سال جب پاکستان کے پاس فاضل بجلی ہو تو ہم ان علاقوں کو بھی اپنی بجلی سپلائی کر سکیں اور ہمیں ایران سے بجلی درآمد کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی