ختم ہوئے ہفتہ میں گزشتہ ہفتہ کی نسبت مختلف غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

ٹماٹر، پیاز، دال ماش دھلی ہوئی، آلو، دال مونگ دھلی ہوئی، دال مسور دھلی ہوئی، لہسن، چینی اور دال چنا دھلی ہوئی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،شماریات بیورو

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) ملک میں رواں ہفتے افراط زر میں 0.88 فیصد کمی ہوئی، قیمتوں کے حساس اشاریے میں مجموعی آمدن گروپوں کیلئے 17 نومبر 2017ء کو ختم ہوئے ہفتہ میں گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں مختلف غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان شماریات بیورو کے ہفتہ کو جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق زیر جائزہ ہفتہکییلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں مختلف گروپ 225.81 پوائنٹس ریکارڈ کئے گئے ہیں جو گزشتہ ہفتہ 227.81 پوائنٹ ریکارڈ ہوئے تھے۔

گزشتہ برس کے زیر جائزہ ہفتہ میں قیمتوں کے حساس اعشاریہ اسی مجموعی آمدن گروپ میں 2.32 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ہفتہ وار قیمتوں کا حساس اعشاریہ 2007، 2008 کے 100 کے مساوی مقرر کئے گئے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار پر مقرر کئے جاتے ہیں، 17 مستری مراکز میں 53 اشیائے ضروریہ کا احاطہ تمام آمدن گروپ کلئے کرتے ہیں۔ دریں اثناء 8 ہزار روپے تک کے کم آمدن گروپ کے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.18 فیصد کمی آئی ہے جو 218.77 پوائنٹس سے کم ہو کر رواں ہفتے 216.40 پوائنٹ پر آ گیا ہے۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے قیمتوں کا حساس اعشاریہ 8 ہزار ایک روپے سے 12 ہزار روپے، 12 ہزار ایک سے 18 ہزار روپے، 18 ہزار ایک سے 35 ہزار روپے آمدن اور 35 ہزار روپے سے زائد آمدن گروپوں کیلئے بھی افراط زر کی شرح میں بالترتیب ایک فیصد 0.97 فیصد، 0.90 فیصد اور 0.75 فیصد کمی آئی ہے۔ زیر جائزہ ہفتہ کے دوران 9 اشیاء کی اوسط قیمتوں میں کمی 20 ایشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 24 ایشیا کی قیمتیں برقرار دیکھی گئیں، جن 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ان میں ٹماٹر، پیاز، دال ماش دھلی ہوئی، آلو، دال مونگ دھلی ہوئی، دال مسور دھلی ہوئی، لہسن، چینی اور دال چنا دھلی ہوئی شامل ہیں۔

جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں چکن، ایل پی جی سلنڈ، پکا ہوا بڑا گوشت، انڈے، مرغی، چھوٹا گوشت، بجلی کے بلت، انرجی سیور، کیلا، گندم کا آٹا، ایندھن کی لکڑی، پائوڈر دودھ، سرخ مرچ پائوڈر، گڑ، ویجیٹیبل گھی کھلا، مسٹرڈ آئل، ویجیٹیبل گھی ٹن والا، خوردنی تیل، چاول ایری 6 ، اور چاول باسمتی ٹوٹا شامل ہیں۔ زیر جائزہ ہفتہ کے دوران بڑا گوشت، تازہ دودھ، دہی، نمک پسا ہوا، چائے، تیار چائے، سگریٹ، ان سلا کھڑا،مردانہ سینڈل، مردانہ چپل، خواتین کے سینڈل، بجلی کے نرخ، گیس کے نرخ، مٹی کا تیل ،دھلائی والا صابن،پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، ٹیلی فون لوکل کال اور نہانے کے صابن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل